شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 106 of 240

شان مسیح موعود — Page 106

پر چشمہ معرفت " صفحہ ۳۲۵ میں تحریر فرماتے ہیں :- نبوت اور رسالت کا لفظ خدا تعالیٰ نے اپنی وحی میں میری نسبت صدا مرتبہ استعمال کیا ہے مگر اس لفظ سے وہ مکالمات مخاطبات الہیہ مراد ہیں جو بکثرت ہیں اور غیب پر مشتمل ہیں۔اس سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ہر ایک شخص اپنی گفتگو میں ایک اصطلاح اختیار کر سکتا ہے۔يحل ان يصطكم - سوخدا کی یہ اصطلاح ہے جو کثرت مکالمات و مخاطبات کا نام اس نے نبوت رکھا" نبوت ورسالت کی جو تعریف تستمر حقیقۃ الوحی " اور " پیشمہ معرفت میں کی گئی ہے جو تبدیلی عقیدہ سے بعد کی کتابیں ہیں اس میں حضور نے اپنے آپ کو خدا کے حکم اور خدا کی اصطلاح میں بھی نبی قرار دیا ہے۔نہ کہ صرف لغوی معنوں میں نبی۔پھر تجلیات الہیہ صفحہ ۲۶ پر حصریہ الفاظ میں تحریر فرماتے ہیں۔میرے نزدیک نبی اسی کو کہتے ہیں جس پر خدا کا کلام قطعی اور یقینی اور بکثرت نانول ہو جو غیب پر مشتمل ہو۔اس لئے خدا نے میرا نام نبی رکھا " پس آپ کے نزدیک نبی کے صرف یہی معنی ہیں نہ کچھ اور۔اور ان معنوں کے آپ مصداق ہونے کی وجہ سے نبی ہیں۔پھر " الصیت صفر ۱۲ پر اسی تعریف نبوت کو نبیوں کے اتفاق سے نبوت قرار دیا ہے۔چنانچہ | تحریر فرماتے ہیں :۔ہیکہ وہ مکالمہ مخاطیہ اپنی کیفیت و کمیت کے رُو سے کمال