شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 107 of 240

شان مسیح موعود — Page 107

۱۰۷ درجہ تک پہنچ جائے اور اس میں کوئی کثافت اور کمی باقی نہ ہو اور کھلے طور پر امور غیبیہ پر مشتمل ہو تو وہی دوسرے لفظوں میں نبوت کے نام سے موسوم ہوتا ہے جس پر تمام نبیوں کا اتفاق ہے" نہیں باتفاق انبسیار بھی آپ نبی ہیں۔پھر ایک غلطی کا ازالہ میں قرآنی آیت سے بھی نبوت کی یہی تعریفت قرار دی ہے۔چنانچہ تحریر فرماتے ہیں کہ قرآن شریعت بھر نبی اور رسول ہونے کے دوسروں پر علوم غیب کا دروازہ بند کرتا ہے۔جیسا کہ آیت لَا يُظهر على غيبه بحمام الامن ارتضی مِن رَّسُولٍ سے ظاہر ہے۔پس مصرفی غیب پانے کے لئے نبی ہونا ضروری ہوا۔اور آیت انعمت عليهم گواہی دیتی ہے کہ اس مصفی غیب سے یہ امت محروم نہیں اور مصفی غیب حسب منطوق آیت نبوت اور رسالت کو چاہتا ہے اور وہ طریق براہ راست بند ہے۔ہیں اس لئے ماننا پڑتا ہے کہ اس موہیت کے لئے محض بروز ظلیت اور فنافی الرسول کا دروازہ کھلا ہے۔" اس تحریر سے ظاہر ہے کہ قرآنی معنوں یعنی خدا کے حکم کے لحاظ سے بھی آپ نبی ہیں۔پھر حضرت اقدس اپنی تقریر حجۃ اللہ " میں فرماتے ہیں : " خدا تعالے کی طرف سے ایک کلام پا کو جو غیب پر مشتمل ہو