شان مسیح موعود — Page 10
ہمیں جناب شیخ صاحب کی یہ تمام باتیں مسلم ہیں۔لیکن اس کے علاوہ شیخ صاحب ہمیں یہ بھی بتاتے ہیں کہ ثبوت کی اس کیفیت سے جو حضرت مسیح موعود کو اصل ہے آپ زمرہ انبیاء کا فرد قرار نہیں پاتے کیونکہ آپ شریعت جدیدہ نہیں لائے۔شیخ صاحب کی مسلمہ مخصوص اصطلاح میں نبی وہی ہوتا ہے جو شریعت کا ملہ یا نا قصہ لائے۔شیخ صاحب کے نزدیک جن انبیاء کو غیر تشریعی نبی کہا جاتا ہے وہ سب زمرہ اولیاء کے فرد ہی ہوتے ہیں۔زمرہ انبیاء کے فرد نہیں ہوتے۔کیونکہ زمرہ انبیاء کا فرد اُن کی مخصوص اصطلاح میں صرف تشریعی نبی ہی ہوتا ہے۔یہ وہ امر ہے جس میں ہمارا شیخ صاحب سے اختلاف ہے ورنہ میں حقیقت کو شیخ صاحب نبوت قرار دیتے ہیں ہم حضرت اقدس کو ہرگز اس کا مدگی نہیں جانتے۔اور ہم جس حقیقت کو ثبوت قرار دیتے ہیں شیخ صاحب اس حقیقت کو تو حضرت مسیح موعود میں تحقق یقین کرتے ہیں مگر اس حقیقت کو دہ نبوت قرار نہیں دیتے لیکن شیخ صاحب اس کے باوجود حضرت اقدس کو تمام استمت محمدیہ میں سے نبی کہلانے کا مستحق ضرور یقین کرتے ہیں۔بدیں وجہ کہ امت محمدیہ میں سے آپ ہی وہ شخص ہیں جس نے ظلی نبوت کو انتہائی کمال کے ساتھ حاصل کیا ہے اس طرح ہم دونوں ایک ہی حقیقت کو حضرت مسیح موعود علیدات لام کے وجود میں متحقق مانتے ہیں اور اسے کامل علی نبوت بھی جانتے ہیں۔مگر شیخ صاحب نبوت کی اپنی مخصوص اصطلات میں اس کا مل خلقی نبوت کو نبوت نہیں سمجھتے مگر ہم اسے مطابق تحریر حضرت مسیح موعود علیه السلام مندرجة تمته " حقیقة الوحی صفحه ۱۸ و چشمہ معرفت ، صفحہ ۳۲۵ خدا تعالیٰ کے حکم اور اصطلاح کے رو سے نبوت سمجھتے