شان مسیح موعود

by Other Authors

Page 135 of 240

شان مسیح موعود — Page 135

۱۳۵ اور محکم کہلانے کا بھی حضرت پھیلے علیہ السلام سے افضل ہونے میں دخل قرار دیا ہے کیونکہ اس جگہ صاف لکھا گیا ہے کہ جو شخص پہلے میسج کو افضل سمجھتا ہے اس کو نصوص حدیثیہ اور قرآنیہ سے ثابت کرنا چا ہیئے کہ آنے والا مسیح کچھ چیز ہی نہیں۔نہ نہیں کہلا سکتا ہے نہ محکم ہو کچھ ہے پہلا ہے؟ حقیقة الوحی صفحه (۱۵۵) پس پھیلی عبارت کے ساتھ ہو شیخ مصری صاحب پیش کر چکے ہیں اس عبارت کو ملا کر پڑھا جائے تو ساری عبادت کا مفاد یہ بنتا ہے کہ جو لوگ حضرت اقدس کو حضرت عیسے علیہ السلام سے افضل نہ سمجھیں ان کی یہ بات تب درست اور معقون ہو سکتی ہے جبکہ وہ قرآن اور حدیث سے دکھاویں کہ آنے والے میسج کا نہ حکم ہونا ثابت ہوتا ہے نہ نبی ہونا، گویا قرآن وحدیث اگر مسیح موعود کے حکم اور نبی قرار دیا جانے سے خاموش ہوں تو پھر ان لوگوں کو یہ کہنے کا حق ہے کہ حضرت اقدس کا حضرت مسیح ناصری علیہ السلام سے افضلیت کا دعوئی درست نہیں۔لیکن اگر نصوص حدیثیہ و قرآنیہ سے مسیح موجود حکم اور نبی قرار پاتے ہوں تو پھر آپ کا حکم اور نبی ہونا آپ کے کارناموں کے ساتھ مل کر آپ کو حضرت عیسے علیہ السلام سے افضل ثابت کرے گا۔پس حکمیت اور نبوت مع کارنا ہے وغیرہ افضلیت کی وجہ ہوئے۔شان حکمیت اور شان نبوت کے بغیر محض آپ کے کارنامے وغیرہ اپنی تمام شان میں افضلیت قرار نہیں پاتے ہیں افضلیت میں آپ کی شان محکمیت تو