شانِ خاتم الانبیأ ﷺ — Page 4
زبان ، حضرت یعقوب کی مسترنت ، حضرت یوسف کا جمال، حضرت داؤد کی آواز حضرت ایوب کا صبر، حضرت کی " کا زہد، اور حضرت عیسی کا کرم عطا کر و۔اور تمام نبیوں کے اخلاق حمیدہ اور فضائل جلیلہ سے آراستہ کر دو علی نبینا وعلیہم السّلام۔اس کے بعد وہ ابر چھٹ گیا۔اور ہیں نے آپ کو موجود پایا۔آپ لیٹے ہوئے سبز تویر کو تھامے ہوئے تھے۔پھر سی کو کہتے سنا کہ خوشی ہے خوشی ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام دنیا کو تھامے رکھا ہے۔اور کوئی مخلوق نہیں جو آپ کے حلقہ نبوت سے باہر ہو یا (ترجمہ) الخصائص الکبری جلد ۱ ص ۴۸ آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم تام سلسلہ انبیاء میں واحد ہی ہیں جنہوں نےاللہ تعالی کے حکم سے یہ منادی فرمائی کہ آپ دنیا بھر کی تمام قوموں ، تمام نسلوں اور تمام ملکوں کی اصلاح کے لئے مبعوث کئے گئے ہیں۔اورمشرق و مغرب میں کوئی ایک فرد بھی آپ کے دائرہ رسالت سے الگ نہیں۔چنانچہ قرآن مجید میں اللہ جلشانہ فرماتا ہے :- وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا كَانَةٌ لِلنَّاسِ بَشِيرًا وَنَذِيرًا (السبا: ٣٩) ہم نے تجھ کو تمام بنی نوع انسان کی طرف رجن میں سے ایک بھی تیرے حلقہ رسالت سے باہر نہ رہے ایسا، رسول بناکر بھیج ہے جو مومنوں کو خوشخبری دیتا اور کافروں کو ہوشیار کرتا ہے۔قُلْ أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلكُ السَّمواتِ وَالْأَرْضِ : لا اله الاهو (الأعراف : ١٥٩) کہو کہ ، اے لوگو ! میں تم سب کی طرف اللہ کا رسول ہوں جس کو آسمانوں اور زمین کی بادشاہت حاصل ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔۔هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ( التوبه : ۳۳ )