شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 644 of 670

شیطان کے چیلے — Page 644

641 إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبيِّنًا لِّيَغْفِرَلَكَ اللهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبَكَ وَمَا تَأَخَّرَ ال3،2) یعنی ہم نے ایک فتح عظیم جو ہماری طرف سے ایک عظیم الشان نشان ہے تجھ کو عطا کی ہے۔تاہم وہ گناہ جو تیری طرف منسوب کئے جاتے ہیں ان پر اس فتح نمایاں کی نورانی چادر ڈال کر نکتہ چینوں کا خطا کار ہونا ثابت کریں۔غرض قدیم سے اور جب سے کہ سلسلہ انبیاء علیہم السلام شروع ہوا ہے سنت اللہ یہی ہے کہ وہ ہزاروں نکتہ چینوں کا ایک ہی جواب دیتا ہے یعنی تائیدی نشانوں سے مقرب ہونا ثابت کر دیتا ہے۔تب جیسے نور کے نکلنے اور آفتاب کے طلوع ہونے سے یکلخت تاریکی دور ہو جاتی ہے ایسا ہی تمام اعتراضات پاش پاش ہو جاتے ہیں۔سو میں دیکھتا ہوں کہ میری طرف سے بھی خدا یہی جواب دے رہا ہے۔“ وما علينا الا البلغ ( اربعین نمبر 4۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 448 تا 451) والسلام على من اتبع الهدى و آخر دعوانا ان الحمد الله ربّ العالمين