شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 532 of 670

شیطان کے چیلے — Page 532

528 آیت میثاق وغیرہ اسی مضمون کی حامل ہیں۔لیکن ان سب سے الگ اور ممتاز طور پر ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ کا مقام ہے۔آپ پر ہر نبی فنا تھا۔جیسا کہ پیر عبدالحفیظ نے آنحضرت علی کی حدیث تحریر کی ہے۔کہ تھے۔سرکار دو عالم ﷺ نے فرمایا کہ ” میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم پانی اور مٹی کے بیچ میں یہی حدیث ان الفاظ میں بھی مذکور ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ” میں اللہ تعالیٰ کے حضور اس وقت سے خاتم النبین لکھا گیا ہوں جبکہ آدم ابھی مٹی اور پانی کے درمیان تھے۔(مسنداحمد بن حنبل کنز العمال) اس حدیث کی رو سے ہر نبی آنحضرت ﷺ کی بعثت ہی کا مظہر تھا۔یعنی آپ کی اطاعت میں اس طرح فنا تھا کہ گویا اس کی بعثت آپ ہی کے ظہور کا ایک جلوہ تھا، اس کی تعلیم آپ ہی کے روحانی افاضہ کی مرہونِ منت تھی اور اس کے منصب پر آپ کی نبوت کی چھاپ تھی۔چنانچہ شیخ محمد اکرم صاحب صابری لکھتے ہیں: محمد بود که بصورت آدم در مبداء ظهور نمود یعنی بطور بروز در ابتداء عالم روحانیت محمد مصطفى الله در آدم متجلی شد و هم او باشد که در آخر بصورت خاتم ظاہر گردد یعنی در خاتم الولایت که مهدی است نیز روحانیت محمد مصطفی علل بروز و ظهور خواهد کر دو تصرفها خواهد نمود ( اقتباس الانوار صفحہ 52 مطبع اسلامیہ لاہور ) ترجمہ: یعنی وہ محمد ﷺ ہی تھے جنہوں نے آدم کی صورت میں دنیا کی ابتدا میں ظہور فرمایا یعنی ابتدائے عالم میں محمد مصطفی ﷺ کی روحانیت بروز کے طور پر حضرت آدم میں ظاہر ہوئی اور محمد مصطفیٰ ہی ہوں گے جو آخری زمانہ میں خاتم الولایت امام مہدی کی شکل میں ظاہر ہوں گے یعنی محمد مصطفی ﷺ کی روحانیت مہدی میں بروز اور ظہور کرے گی۔اور حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: حضرت آدم صفی اللہ سے لے کر خاتم الولایت امام مہدی تک حضور حضرت محمد مصطفی عه بارز ہیں۔پہلی بار آپ نے حضرت آدم علیہ السلام میں بروز کیا ہے اور پہلے قطب حضرت آدم علیہ السلام ہوئے