شیطان کے چیلے — Page 509
505 جائیں چنانچہ آنحضرت ﷺ کے فرمانے پر پہلے ماہ رجب 5 نبوی میں گیارہ مرد اور چار عورتوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی اور بعد میں مزید بہت سے صحابہ اور صحابیات نے بھی وہاں ہجرت کی۔اس زمانہ میں حبشہ میں ایک مضبوط عیسائی حکومت قائم تھی۔جس کی پناہ میں صحابہ رضوان اللہ علیہم نے امن حاصل کیا۔گو وہاں کے بادشاہ کو بعد میں اسلام قبول کرنے کی توفیق مل گئی تھی مگر باقی ملک عیسائی تھا۔ہمارا خیال ہے راشد علی اور اس کا پیر اتنے بے غیرت تو نہیں ہو سکتے کہ وہی بات صحابہ کے بارہ میں کہیں گے جو جماعت احمدیہ کے بارہ میں کہتے ہیں اس لئے ہم امید کرتے ہیں وہ اپنی منطق اور اپنی دلیل اور اپنے اس عنوان کو جھوٹا اور گھٹیا قرار دے کر واپس لے لیں گے۔ویسے یہ جماعت احمدیہ کے خلاف بغض اور عناد میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ ڈاکٹر ڈوئی اور متنصر مولویوں کے لئے اپنی غیرت کو داؤ پر لگا چکے ہیں۔راشد علی کو یہ بھی خیال نہیں آیا کہ اس نے MRCP’ کافروں ہی کی آغوش میں کیا ہے۔(3) جماعت احمدیہ مسلمانوں سے انتقام لے رہی ہے امر سوم :۔مذکورہ بالا تحریر میں انہوں نے لکھا ہے کہ جماعت احمدیہ مسلمانوں سے انتقام لے رہی ہے۔“ جماعت احمدیہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کی تائید و نصرت کو دیکھ کر اور جماعت کی عظمت اور ترقی کو دیکھ کر یہ اس قدر خوف زدہ ہیں کہ ان کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔شاید ان کو اپنی غلیظ زبان اور گھٹیا اور پست خیالات پر مبنی اعتراضات نظر آتے ہیں جو انہوں نے از راہ ظلم جماعت پر اور بانی جماعت حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کئے۔جن کی وجہ سے افراد جماعت کو روحانی اذیت سے دو چار کیا۔شاید ان کو یہ ڈر ہے کہ جماعت احمد یہ مسلمانوں سے اس کا انتقام لے گی۔