شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 508 of 670

شیطان کے چیلے — Page 508

504 کی بھی پرواہ نہیں کیونکہ اس اکثریت کی ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی ﷺ کو کوئی پرواہ نہیں۔تم نے ہمیں محمد مصطفی سے کاٹنے کے لئے یہ اقدام کیا تھا مگر اس دن نے تو ہمیشہ کے لئے ہمارا پیوند حضرت محمد مصطفیٰ سے اور بھی زیادہ پکا کر دیا۔اگر تم سچے ہو نعوذ باللہ من ذلک اور محمد مصطفی ﷺ نعوذ باللہ من ذلک غلط ہیں تو ہمیں وہ ایک بننا منظور ہے جو غلط ہو کر بھی ہمارے آقا محمد مصطفیٰ " کے ساتھ رہتا ہے۔ہمیں یہ ہرگز منظور نہیں ہے کہ ہم ان بہتر وں کے ساتھ شامل ہوں جو ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی ﷺ کو منظور نہیں۔اس لئے جھوٹا کہو گے۔تب بھی ہم اپنے آقا محمد مصطفی ﷺ کے ساتھ رہیں گے۔سچا کہو گے تو پھر تو ہم ہیں ہی بچے۔اس لئے اب نکل کے دکھاؤ اس راہ سے۔خود تمہارا بچھایا ہوا دام ہے جس نے تمہیں گھیر لیا ہے۔ایک بھی تم میں سے باقی نہیں رہا۔شیعہ سنی کبھی وہم بھی نہیں کر سکتے تھے کہ سارے متفق ہو جائیں گے کہ وہ سب اپنے اختلاف عقائد کے باوجود اس مسئلہ پر متفق ہیں اور یہ کہ ان کے بزرگوں کے سارے فتوے جھوٹے ہیں۔اس دن خدا نے عظیم الشان فتح کا سورج ہمارے لئے طلوع فرمایا۔ہم اس پر راضی ہیں۔اللهم صل على محمد وال محمد و بارک وسلم انک حمید مجید “ 17 مئی 1985ء - مسجد الفضل لندن ) (2) کافروں کی آغوش میں پناہ امر دوم :۔راشد علی اور اس کے پیر نے جماعت احمدیہ پر اندھا دھند یہ حملہ کیا ہے کہ اب اگر ان کی دوستی ہے تو وہ کا فروں سے۔اگر ان کو پناہ ملتی ہے تو کافروں کی آغوش میں۔اگر کہیں آسانی سے جاسکتے ہیں تو وہ ان کے کافر آقاؤں کے دیس میں !! فاعتبروا یا اولی الابصار !! یہ پیر اور مرید دونوں بغض میں بالکل اندھے ہو چکے ہیں۔اگر ان کی اس الٹی منطق کو مان لیا جائے تو پھر اعتراض جماعت احمدیہ پر نہیں۔صحابہ رضوان اللہ علیہم پر اٹھتا ہے۔کیونکہ جب مکہ میں صحابہ کی تکالیف انتہا کو پہنچ گئیں تو آنحضرت نے ان سے ارشاد فرمایا کہ جن جن سے ممکن ہو حبشہ کی طرف ہجرت کر