شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 503 of 670

شیطان کے چیلے — Page 503

499 الله فصل بعد پیغمبر آخرالزمان ﷺ کے جانتے ہیں اور ان کے بعد ان کی اولاد سے گیارہ فرزند امام مہدی آخر الزمان علیہ السلام تک یکے بعد دیگرے خلیفتہ الرسول اور امام برحق مانتے ہیں۔لیکن باقی بہتر فرقے پہلا خلیفہ ابوبکر ، دوسرا عمر، تیسر اعثمان چو تھا علی علیہ السلام کو جانتے ہیں۔“ وو اسی قسم کی اور بھی علامتیں بیان کرنے کے بعد آخر پر لکھتے ہیں : خلاصہ : تمام اصول اور فروع میں یہی ایک شیعہ فرقہ بہتر فرقوں سے علیحدہ ہے جس کا جوڑ کسی صورت میں ان کے ساتھ نہیں ہوسکتا کیونکہ بڑے بڑے مسائل اصول و فروع میں ان کا سخت اختلاف ہے۔اس لئے تمام اسلامی فرقے شیعہ کو مخالف سمجھتے ہیں۔لیکن حدیث مذکور کے مطابق یہی ایک فرقہ باقی فرقوں سے بالکل جدا ہونے کی وجہ سے ناجی اور بہشتی ہے۔66 ( فتاوی حائری۔حصہ دوم۔از افادات عالیہ حجتہ الاسلام والمسلمین صدر المفسرین سلطان المحد ثین محی الملت والذین رئیس الشریعہ مدارالشریعة نباض دو ہر حکیم الامۃ الناجیہ سر کا ر شریعت مدار شمس العلماء علامہ سید الحائری صاحب قبله مجتہد العصر والزمان بار سوم صفحه 6،5) جنتی گروہ اقلیت میں ہوگا اب بتائیے کل تو یہ بحث ہو رہی تھی کہ بہتر کون ہیں اور ایک کون ہے۔اور کل تک یہ لوگ تسلیم کر رہے تھے کہ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے بہر حال سچ فرمایا ہے۔صرف جھگڑا یہ کریں گے کہ ہم وہ ایک ناجی فرقہ ہیں یا باقیوں میں سے وہ ایک فرقہ ہے؟ یعنی جھگڑا یہ تھا کہ بہتر کون ہیں اور ایک تہتر واں فرقہ کون ہے؟ چنانچہ جماعت اسلامی کا ایک مشہور آرگن ترجمان القرآن“ ہے وہ بھی اس حدیث کو تسلیم کرتا ہے اور اس پر بحث اٹھاتے ہوئےلکھتا ہے : اسلام میں نہ اکثریت کا کسی بات پر متفق ہونا اس کے حق ہونے کی دلیل ہے نہ اکثریت کا نام سواد اعظم ہے۔(بڑی کھل کر بات کی ہے) نہ ہر بھیٹر جماعت کے حکم میں داخل ہے اور نہ کسی مقام کے مولویوں کی کسی جماعت کا کسی رائے کو اختیار کر لینا اجماع ہے۔اس مطلب کی تائید اس حدیث نبوی سے ہوتی ہے جو عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بایں الفاظ مروی ہے (آگے وہی حدیث درج کی ہے کہ ) بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی جو سب کے سب جہنم میں پڑ جائیں گے بجز ایک کے۔لوگوں نے پوچھا یہ کون لوگ ہوں گے یا رسول اللہ؟ آپ نے فرمایا وہ جو