شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 502 of 670

شیطان کے چیلے — Page 502

498 یہ حدیث اتنی اہم ہے اور حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ نے اس میں جو مسئلہ پیش فرمایا ہے وہ اتنی اہمیت کا حامل ہے کہ جو شخص اس کو تسلیم کرتا ہے اس پر عمل کرتا ہے اور یہ مانتا ہے کہ ہاں جب امت مسلمہ فرقوں میں بٹ جائے گی تو بہتر ناری ہوں گے اور ایک جنتی ہو گا اور یہ وہی ہے جو مسلمان ہے دوسرا مسلمان ہی کوئی نہیں۔پیشگوئی پر پیشگوئی شارح مشکوۃ اور فقہ حنفی کے مسلمہ عالم حضرت امام ملا علی قاری تہتر فرقوں والی حدیث نبوی کی شرح میں لکھتے ہیں : پس یہ بہتر فرقے سب کے سب آگ میں ہوں گے اور ناجی فرقہ وہ ہے جو روشن سنت محمد یہ اور پاکیزہ طریقہ احمدیہ پر قائم ہے۔ان کے اصل الفاظ یہ ہیں : فتلك اثنان وسبعون فرقةً كلّهم فى النّار والفرقة الناجية هم اهل السنة البيضاء (مرقاۃ المفاتیح شرح مشکوۃ المصابیح جلد اول صفحہ 248) المحمدية والطريقة النقية الاحمدية “ کتنے عظیم الشان بزرگ تھے اور کیسے تعلق باللہ والے لوگ تھے ایک پیشگوئی پر ایک اور پیشگوئی کر رہے ہیں اور خوب کھول کر بتا رہے ہیں کہ وہ محمد یہ فرقہ احمدیہ فرقہ کے ایسے رستہ پر ہو گا جو کہیں اور تمہیں نظر نہیں آئے گا۔ناجی فرقہ اہل التشیع کی نظر میں اس حدیث کو مسلمانوں کے ہر گروہ نے تسلیم کیا اور وہ اسے اپنے اوپر چسپاں کرتے رہے۔شیعہ کہتے تھے کہ وہ ایک فرقہ ہم ہیں اور باقی سارے فرقے بہتر میں شامل ہیں۔جب کہ سنی یہ کہ رہے تھے کہ ہم وہ ہیں جو ایک فرقہ ہیں۔پھر ان میں سے بھی ہر فرقہ یہ کہتا تھا کہ وہ ناجی ہے اور دوسرے ناری ہیں۔چنانچہ ایک شیعہ مجتہد بہتر فرقوں والی حدیث کا حوالہ دے کر کہتے ہیں کہ وہ اختلافات جو اُن کے اور دوسرے مسلمانوں کے درمیان پائے جاتے ہیں وہ انہیں باقی فرقوں سے بالکل جدا کر دیتے ہیں۔چنانچہ لکھتے ہیں : شیعہ حضرت امیر المومنین امام المتقین اسد اللہ الغالب علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو خلیفہ بلا