شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 406 of 670

شیطان کے چیلے — Page 406

404 قتل الف كافر، فهم الملعونون في سلك الخبثاء منخرطون فلعنة الله عليهم وعلى اعوانهم 66 ورحمة الله وبركاته على من خذلهم في اطوارهم ـ “ ترجمہ :۔وہ ( یعنی وہابی دیوبندی) بد کار کافر ہیں۔سلطان اسلام پر کہ سزا دینے کا اختیار اور سنان و پیکان رکھتا ہے ان کا قتل واجب ہے بلکہ وہ ہزار کافروں کے قتل سے بہتر ہے کہ وہی ملعون ہیں اور خبیثوں کی لڑی میں بندھے ہوئے ہیں تو ان پر اور ان کے مددگاروں پر اللہ تعالیٰ کی لعنت اور جو انہیں ان کی بدا طوار یوں پر مخذول کرے اس پر اللہ کی رحمت اور برکت اسے سمجھ لو۔(فاضل کامل نیکو خصائل صاحب فیض یزدانی مولوی عبدالکریم ناجی داغستانی حرم شریف مکہ حسام الحرمین علی منحر الكفر والمین صفحه 176 تا 179 مصنفہ مولانا احمد رضا خاں صاحب بریلوی مطبوعہ اہل سنت و الجماعت بریلی 26-1324 ھ 8-1906 ء ) پھر کیا احمدی ان اہل حدیث کے پیچھے نماز پڑھیں جن کے متعلق بریلوی ائمہ ہمیں غیر مبہم الفاظ (2) میں خبر دار کرتے ہیں کہ :۔وہابیہ وغیرہ مقلدین زمانہ با تفاق علمائے حرمین شریفین کا فرمرتد ہیں۔ایسے کہ جو ان کے اقوال ملعونہ پر اطلاع پا کر انہیں کا فرنہ جانے یا شک ہی کرے خود کا فر ہے ان کے پیچھے نماز ہوتی ہی نہیں۔ان کے ہاتھ کا ذبیحہ حرام۔ان کی بیویاں نکاح سے نکل گئیں۔ان کا نکاح کسی مسلمان کا فریا مرتد سے نہیں ہو سکتا۔ان کے ساتھ میل جول، کھانا پینا، اٹھنا ، بیٹھنا ، سلام کلام سب حرام۔ان کے مفصل احکام کتاب مستطاب حسام الحرمین شریف میں موجود ہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم مہر دار الافتاء مدرسہ اہل سنت والجماعت بریلی مہر شفیع احمد خاں رضوی سنی حنفی قادری (3) مہر تال رسول احمد رضاخاں بریلی (فتاویٰ ثنائیہ جلد نمبر 2 صفحہ 409 مرتبہ الحاج مولانا محمد داؤد در از خطیب جامعہ اہلحدیث شائع کردہ مکتبہ اشاعت دینیات موہن پوره بمبئی) پھر کیا احمدی ان بریلویوں کے پیچھے نماز پڑھ کر کافر بن جائیں جن کے متعلق دیوبندی علماء ہمیں یہ شرعی حکم سناتے ہیں کہ :