شیطان کے چیلے — Page 407
405 شخص اللہ جل شانہ کے سوا علم غیب کسی دوسرے کو ثابت کرے اور اللہ تعالیٰ کے برابر کسی دوسرے کا علم جانے وہ بیشک کافر ہے۔اس کی امامت اور اس سے میل جول محبت و مودت سب حرام ہیں۔“ (فتاوی رشید یه کامل مبوب از مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی صفحہ 62 ناشر محمد سعید اینڈ سنز تاجران کتب قرآن محل بالمقابل مولوی مسافرخانه کراچی (1883-84 یا جن کے بارہ میں مشہور دیو بندی عالم جناب مولوی سید حسین احمد صاحب مدنی سابق صدر مدرس دار العلوم دیو بند ہمیں یہ خبر دے رہے ہیں کہ: وو یہ سب تکفیریں اور لعنتیں بریلوی اور اس کے اتباع کی طرف لوٹ کر قبر میں ان کے واسطے عذاب اور بوقت خاتمہ ان کے موجب خروج ایمان وازالہ تصدیق وایقان ہوں گی کہ ملائکہ حضور علیہ السلام سے کہیں گے انک لاتدرى ما احدثوا بعدك ـ اور رسول مقبول علیہ السلام دجال بریلوی اور ان کے اتباع کو سحقا سحقاً فرما کر حوض مورود و شفاعتِ محمود سے کتوں سے بدتر کر کے دھتکار دیں گے اور امت مرحومہ کے اجر وثواب و منازل و نعیم سے محروم کئے جائیں گے۔“ (رجوم المذ مبین علی رؤوس الشیاطین۔المشہور بہ الشہاب الثاقب على المسترق الكاذب - صفحہ 111 مولفه مولوی سید حسین احمد صاحب مدنی ناشر کتب خانہ اعزاز یہ دیو بند ضلع سہارنپور ) (4) پھر کیا احمدی ان پر ویزیوں اور چکڑالویوں کے پیچھے نماز پڑھیں جن کے متعلق متفقہ طور پر بریلوی اور دیو بندی اور مودودی علماء یہ فتویٰ صادر فرماتے ہیں کہ:۔وو چکڑالویت حضور سرور کائنات علیہ التسلیمات کے منصب و مقام اور آپ کی تشریعی حیثیت کی منکر اور آپ کی احادیث مبارکہ کی جانی دشمن ہے۔رسول کریم کے ان کھلے ہوئے باغیوں نے رسول کے خلاف ایک مضبوط محاذ قائم کر دیا ہے۔جانتے ہو! باغی کی سزا کیا ہے؟ صرف گولی۔“ (ہفتہ وار رضوان لاہور ( چکڑالویت نمبر ) اہل سنت والجماعت کا مذہبی ترجمان 21 - 28 فروری 1935 ء صفحہ 3 پرنٹر سید محمود احمد رضوی کو آپریٹوکیپیٹل پرنٹنگ پریس لاہور دفتر رضوان اندرون دبلی در واز لا ہور ) پھر ولی حسن صاحب ٹونکی ان پر صادر ہونے والے شرعی احکامات ان الفاظ میں بیان کرتے ہیں: غلام احمد پرویز شریعت محمدیہ کی روسے کا فر ہے اور دائرہ اسلام سے خارج۔نہ اس شخص کے عقد نکاح میں کوئی مسلمان عورت رہ سکتی ہے اور نہ کسی مسلمان عورت کا نکاح اس سے ہوسکتا ہے۔نہ اس کی نماز