شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 371 of 670

شیطان کے چیلے — Page 371

369 کلمہ اسلام میں کوشش کریں۔“ مکتوب بنام حضرت میر ناصر نواب۔مندرجہ پیش لفظ صفحہ 17 روحانی خزائن جلد 17 ) پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صرف جہاد کا وہ تصوّر منسوخ فرمایا ہے جو علماء نے حقیقی تصویر جہاد کے منافی اپنی طرف سے گھڑ لیا تھا۔جب تک شرائط جہاد پوری نہ ہوں اس وقت تک جہاد کرنا منع ہے اور وہ بھی جہاد کا صرف ایک حصہ ہے جو شرط پوری نہ ہونے کی وجہ سے منع ہے۔اعلائے کلمہ اسلام کا میدان کھلا ہے جہاں تک جہاد کے وسیع تر مضمون کا تعلق ہے جہاد فی ذاتہ تو کبھی منسوخ ہو ہی نہیں سکتا۔وہ ہر حال میں لازما ہمیشہ جاری رہے گا اور اس کی کوئی نہ کوئی صورت ضرور ایسی ہوگی جسے مومن سرانجام دے سکتا ہے۔چنانچہ آپ مزید فرماتے ہیں: اعلاء کلمہ اسلام میں کوشش کریں، ہمخالفوں کے الزامات کا جواب دیں، دین متین اسلام کی خوبیاں دنیا میں پھیلائیں۔آنحضرت ﷺ کی سچائی دنیا پر ظاہر کریں۔یہی جہاد ہے جب تک کہ خدا تعالیٰ کوئی دوسری صورت دنیا میں ظاہر کرے۔“ (مکتوب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بنام حضرت میر ناصر نواب۔حوالہ مذکورہ بالا ) یعنی جہاد کی یہ صورت ہمیشہ کے لئے نہیں۔” دوسری صورت“ سے مراد یہ ہے کہ جب دشمن اسلام مذہب کے خلاف جبر سے کام لے گا تو تمہیں بھی اجازت ہو جائے گی لیکن جب تک ایسی صورت ظاہر نہیں ہوتی اس وقت تک جہاد کی دوسری شکلیں ہیں جو تمہارے سامنے ہیں۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: ” اب سے تلوار کے جہاد کا خاتمہ ہے (ہر جہاد کا نہیں۔وہ کیوں ؟ اس کی وضاحت پہلے فرما چکے ہیں۔ناقل ) مگر اپنے نفسوں کے پاک کرنے کا جہاد باقی ہے۔یہ بات میں نے اپنی طرف سے نہیں کی بلکہ خدا کا یہی ارادہ ہے۔صحیح بخاری کی اس حدیث کو سوچو جہاں مسیح موعود کی تعریف میں لکھا ہے کہ یض الحرب یعنی مسیح جب آئے گا تو دینی جنگوں کا خاتمہ کر دے گا۔“ ) گورنمنٹ انگریزی اور جہاد۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 15)