شیطان کے چیلے — Page 15
15 کے لئے پیشگوئیوں میں مذکور تھا۔اور پھر خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے مطابق آپ کی صداقت کو علی منہاج النبوة ثابت فرمایا۔پس آپ پر ایمان لانا ہر شخص کے لئے ضروری ہے۔مذاہب عالم میں آخری زمانہ میں ایک موعود کی آمد کی خبر ملتی ہے ، اس کا مصداق آپ کے سوا اور کوئی نہیں۔یہ خبر ایسی ہے کہ جسے ہرحال میں وصول اور قبول کرنا ضروری ہے۔کیونکہ ہمارے سید و مطاع، آقا ومولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺ نے ایک سے زائد مرتبہ تاکید بیان فرمایا ہے کہ "كيف انتم اذا نزل ابن مريم فيكم و امامكم منكم ( بخاری۔کتاب بدء الخلق باب نزول عیسی ) کہ تم میں مسیح ابن مریم نازل ہوگا اور وہ تمہارا امام تمہیں میں سے ہوگا۔اور فرمایا: "فاذار ايتموه فبايعوه ولو حبواعلى الثلج فانّه خليفة الله المهدى ابن ماجہ کتاب الفتن باب خروج المهدی) ترجمہ :۔پس جب تم اس کو پاؤ تو اس کی بیعت کرو۔اس کے لئے خواہ تمہیں برف کے پہاڑوں پر گھٹنوں کے الله بل جانا پڑے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ مہدی موعود ہے اور خدا کا خلیفہ ہے۔پھر آنحضرت ﷺ نے ہر مسلمان کو یہ تاکید بھی فرمائی: کہ اس کو میر اسلام کہنا فليقراه منى السلام (الدر المنكور صفحه 245 - دار المعرفة للطباعة والنشر بيروت) (5) ” میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا“ را شد علی اور اس کے پیر نے تحریر کیا ہے قادیانی محور :۔غرضیکہ قادیانیت/ احمدیت کی صورت میں ایک ایسی جماعت پیدا کر دی گئی ہے جس کی تمام تر توجہ کا محور حضور ے سے ہٹ کر مرزا غلام احمد کی ذات ہوگئی ہے۔آپ اس سے مرزا کی ذات کے بارہ میں کوئی گفتگو کریں وہ سیدھا سرکار دو عالم ﷺ کی ذات پر لے جائے گا۔انگریزوں کی سر پرستی و تحفظ میں مرزا غلام احمد قادیانی نے قرآن وحدیث میں اپنی