شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 16 of 670

شیطان کے چیلے — Page 16

16 مرضی کے مطابق اپنے لئے تحریف کا دروازہ کھولا اور پھر اندر داخل ہو کر وہ دروازہ بند کر لیا کہ اللہ تعالیٰ کی بعض مصلحتوں کا تقاضا ہے کہ اب میرے بعد اور کوئی نبی نہیں آئے گا۔“ اب جو ان کی نبوت پر ایمان نہ لائے کا فرجہنمی اور طوائف کی اولاد! ہم قرآن کریم کو خدا کا کلام اس لئے یقین کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ آپ ( مرزا صاحب) کی نبوت ثابت ہوتی ہے۔ہم محمد ﷺ کی نبوت پر اسلئے ایمان لاتے ہیں کہ اس سے آپ کی نبوت کا ثبوت ملتا ہے۔66 ( تقریر میاں محمود احمد صاحب خلیفہ قادیان اخبار الفضل قادیان ج 13 نمبر 3 مورخہ 11 جولائی 1945 )۔‘ ( بے لگام کتاب) یہ سراسر جھوٹ اور بہتان ہے جو انہوں نے جماعت احمدیہ کی طرف منسوب کیا ہے۔سچ یہ ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ اور آپ کی جماعت کے ہر فرد کی توجہ کا محور خدا تعالیٰ کے بعد سید المرسلین ، خاتم النبین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ذات بابرکات ہے۔حضرت بانی جماعت احمدیہ کے ساتھ ہر احمدی اپنی روح کی گہرائیوں سے ہمنوا ہے کہ پیشوا وہ ہمارا 6 ، جس نام اس کا ہے سب ہم نے اس وہ جس نے حق دکھایا محمد دلبر مرا یہی ہے سے پایا شاہد ہے نور سارا ہے تو خدایا وہ لقا یہی مه ہے اس نور اور وہ فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی بعد از خدا بعشق محمد محترم گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم ہے براہین احمدیہ حصہ پنجم۔روحانی خزائن جلد 20) -- پہلے نبوت کا دروازہ کھولا۔پھر اس میں داخل ہو کر اندر سے بند کر لیا جہانتک آنحضرت ﷺ کے بعد نبوت کے دروازہ کا تعلق ہے، اس کو کھولنے کا سوال تو تب پیدا ہوتا ، اگر یہ پہلے بند ہوتا۔اس دروازہ کو خود آنحضرت ﷺ نے ایک طرح کی نبوت کے لئے کھلا رکھا ہے اور