شیطان کے چیلے — Page 363
361 درج کیا۔یہ معیار اور یہ حال ہے راشد علی کے مشہور مؤرخ کا جس نے ایک جھوٹ ، جعلسازی اور افتراء کو جانتے بوجھتے ہوئے تشہیر دی اور یہ شیطنت ہے راشد علی کی کہ وہ جھوٹے حربہ کے ساتھ خدا تعالیٰ کے ایک مامور کی تکذیب کرنے لگا ہے!!! 4 حضرت مسیح موعود و مہدی معہود کی دعوت اسلام اور مذاہب عالم کو للکار ایک آسمانی قرنا اور صورِ اسرافیل تھی جس نے ایک طرف مسلمانوں کے مردہ جسم میں زندگی کی ایک زبردست روح پھونک دی تھی تو دوسری جانب صلیبی افواج تاب مقابلہ نہ لا کر بدحواس ہو چکی تھیں۔ان کے قدم اکھڑ گئے اور ترقی کی رفتار یکا یک رک گئی ، اسلام کو مٹا دینے کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے اور اسلام کی ابھرتی ہوئی نئی قوت وطاقت نے ان کو بہت جلد احساس دلا دیا کہ صلیبی مذہب شکست سے دو چار اور خطرہ کے حصار میں ہے۔چنانچہ 1894ء میں پادریوں کی ایک عالمی کانفرنس لندن میں منعقد ہوئی جس میں لارڈ بشپ آف گلوسیسٹر دی رائٹ ریورنڈ چارلس جان ایلی کوٹ LORD BISHOP OF CLOUCESTER THE) (RIGHT REVEREND CHARLES JOHN ELLICOT نے نہایت درجہ تشویش و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے پوری مسیحی دنیا کو مطلع کیا کہ: "I learn from those who are exprienced in these things that there is now a new kind of Mohammadanism showing itself in many parts of our empire in India, and even in our own island here at home, Mohammadanism now speaks with reverence of our blessed Lord and Master, but is not the less more intensely monotheistic than ever۔It discards many of these usages which have made Mohammadanism hateful in our eyes, but the False prophet holds his place no less pre-eminently than before۔Changes are plainly to be recognised; but Mohammadanism is not the less aggressive,