شیطان کے چیلے — Page 364
362 and alas! to some minds among us (God grant that they be not many) ( The even additionally of the Missionary Conference Official report of communion۔1894, page 64) attractive۔the Anglican ترجمہ: اسلام میں ایک نئی حرکت کے آثار نمایاں ہیں۔مجھے ان لوگوں نے جو صاحب تجر بہ ہیں بتایا ہے کہ ہندوستان کی برطانوی مملکت میں ایک نئی طرز کا اسلام ہمارے سامنے آ رہا ہے۔۔۔اس نئے اسلام کی وجہ سے محمد کو پھر وہی پہلی سی عظمت حاصل ہوتی جا رہی ہے یہ نئے تغیرات بآسانی شناخت کئے جاسکتے ہیں۔پھر یہ نیا اسلام اپنی نوعیت میں مدافعانہ ہی نہیں بلکہ جارحانہ حیثیت کا حامل بھی ہے۔افسوس ہے تو اس بات کا کہ ہم میں سے بعض کے ذہن اس کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔راشد علی سے کوئی پوچھے کہ کیا ان برطانوی پادریوں نے حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کو اس لئے نبی بنانے کا پروگرام بنایا تھا کہ آپ ان کے حکومتی مذہب کی ایسی بیخ کنی کریں کہ اسے ہمیشہ کے لئے مردہ ثابت کر دیں؟ بہر حال لارڈ بشپ آف گلوسٹر کا مذکورہ بالا بیان راشد علی کے جھوٹ کو کلیۂ بے نقاب ، اور اس مفتر یانہ اور جعلی رپورٹ کو بھی خوب ننگا کرتا ہے۔۔5 راشد علی کی اس رپورٹ کو برصغیر پاک و ہند کے ایک نامور عالم جناب مولانا نورمحمد صاحب نقشبندی چشتی مالک اصح المطابع دہلی کی یہ گواہی بھی قطعی جھوٹا اور جعلی ثابت کرتی ہے۔جس میں انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ، عیسائیت کے مقابل پر اسلام کی اس نمایاں فتح کا ذکر نہایت ولولہ انگیز اور پر جوش الفاظ میں فرمایا ہیکہ وو۔۔۔۔۔۔اسی زمانہ میں پادری لیفر ائے پادریوں کی ایک بہت بڑی جماعت لے کر اور حلف اٹھا کر ولایت سے چلا کہ تھوڑے عرصہ میں تمام ہندوستان کو عیسائی بنالوں گا۔ولایت کے انگریزوں سے روپیہ کی بہت بڑی مدد اور آئندہ کی مدد کے مسلسل وعدوں کا اقرار لیکر ہندوستان میں داخل ہو کر بڑا تلاطم برپا کیا حضرت عیسی کے آسمان پر جسم خاکی زندہ موجود ہونے اور دوسرے انبیاء کے زمین میں مدفون ہونے کا حملہ عوام کے لئے اس کے خیال میں کارگر ہوا تب مولوی غلام احمد قادیانی کھڑے ہو گئے اور اس کی