شیطان کے چیلے — Page 14
14 یہاں سوال حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی ذات کا نہیں بلکہ اس مسیح اور مہدی کا ہے جس کے منصب پر آپ کو خدا تعالیٰ نے فائز فرمایا۔اس مسیح و مہدی پر ایمان لانے کا اور اس کی بیعت کرنے کا ارشاد آنحضرت ﷺ کا ہے اور ہمارے آقا و مطاع حضرت محمد ﷺ کا یہ بھی ارشاد ہے کہ " ” من مات وليس في عنقه بيعة مات ميتة الجاهلية (مسلم کتاب الامارة باب وجوب الملازمة جماعة السلمين ) یعنی جو شخص اپنے زنانہ کے امام کو شناخت نہ کرے اس کی موت جاہلیت کی موت ہے۔یہ حدیث ایک منتفی کے دل کو امام الوقت کا طالب بنانے کے لئے کافی ہوسکتی ہے کیونکہ جاہلیت کی موت ایسی جامع شقاوت ہے جس سے کوئی بدی اور بدبختی باہر نہیں۔وقت کے مامور کے انکار کا معاملہ خدا تعالیٰ نے بڑی وضاحت سے قرآنِ کریم میں بیان فرمایا ہے۔اس لئے اس سلسلہ میں کچھ مزید کہنے کی حاجت ہی کوئی نہیں۔پس قرآن کریم کی آیات بینہ اور نبی اکرم ﷺ کی واضح احادیث پر مبنی یہ وہ عقیدہ ہے جو جماعت احمدیہ پیش کرتی ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ پر ایسا اعتراض معترض کی جہالت کا آئینہ دار ہے۔(4) میں ہی مسیح منتظر ہوں راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مسیح ہونے کے دعوئی کو بھی ہدف اعتراض بنایا ہے۔اس دعوئی کو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف ان الفاظ کے ساتھ منسوب کیا ہے کہ "I claim that I am the awaited Messiah about whom there are prophesies in all the Holy Books that he will apear in the last days۔" ( Beware۔۔۔۔) ہم ایمان رکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ دعوی آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے عین مطابق ، سچا اور برحق ہے۔آپ کے دعویٰ کی تائید میں خدا تعالیٰ نے ہر وہ نشان اور ثبوت ظاہر فرمایا جو آپ