شیطان کے چیلے — Page 13
13 یہ فتوے جماعت احمدیہ کے نہیں بلکہ راشد علی اور ان کے ہم مشربوں کے بزرگوں کے ہیں جو انہی لوگوں کے لئے تجت کے طور پر پیش کئے گئے ہیں۔جماعت احمد یہ جن عقائد پر قائم ہے وہ قرآن کریم کی محکم آیات اور واضح احادیث ہیں، جنہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑی وضاحت کے ساتھ پیش فرمایا اور انہیں اپنے مؤقف کی بنیاد ٹھہرایا۔الغرض راشد علی اور اس کے پیر کے لئے راستہ کھلا ہے کہ وہ مسیح موعود علیہ السلام کی تکفیر کریں یا تصدیق، تصدیق کریں گے تو ہر حال میں مسلمان ہی رہیں گے لیکن تکفیر کریں گے تو ان کی تکفیر الٹ کر انہی کو کا فر بنائے گی۔البتہ ان کا کفر ویسے ہی دوہرا ہے۔ایک اس وجہ سے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے سچے مسیح و مہدی نبی اللہ کا انکار کیا ہے اور دوسرے اس وجہ سے کہ انہوں نے اسے کا فرٹھہرایا ہے۔پس انہیں اپنی فکر کرنی چاہئے کہ انہیں اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے اس کفر کا حساب دینا ہے۔(3) مسیح موعود پر ایمان نہ لانے والے۔۔۔؟ راشد علی نے یہ اعتراض کیا ہے کہ "He who does not believe on Mirza is disobedient to God and Prophet and will go to Hell۔" ( Beware۔۔۔۔) اس اعتراض کا ایک حد تک جواب تو گزشتہ صفحات میں آچکا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہرگز کسی کو جہنمی قرار نہیں دیا۔حقیقت یہ ہے کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام وہ موعود مسیح اور معہود مہدی ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے صحف سابقہ کی نیز آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے عین مطابق مبعوث فرمایا ہے۔اس لئے آپ کا انکار لازماً خدا تعالیٰ کی نافرمانی ہے اور آنحضرت ﷺ کے فرمودات کا انکار قرار پاتا ہے۔آنحضرت ﷺ نے اپنے مسیح و مہدی کے بارہ میں فرمایا تھا: اذا رايتموه فبايعوه کہ تم جب بھی اس کو پاؤ تو اس کی بیعت میں داخل ہو جانا۔(ابن ماجہ۔کتاب الفتن باب خروج المهدی)