شیطان کے چیلے — Page 309
308 اس عبارت کا ترجمہ کرتے وقت راشد علی نے جلی فقرہ کا ترجمہ غلط کیا ہے اس نے لکھا ہے: And in all Hadiths at hundreds of places Salaat-o- Salaam is mentioned for the Promised Mesiah۔ظاہر ہے کہ یہ ترجمہ غلط نہی پیدا کرتا ہے اور اعتراض کا موجب ہوسکتا ہے کیونکہ صرف احادیث میں ایسا نہیں فرمایا گیا بلکہ احادیث کے ساتھ شروح احادیث میں ایسا لکھا ہوا ہے پس یہ بھی راشد علی کی ایک تلبیسانہ کارروائی ہے۔راشد علی اور اس کا پیر از راہِ کذب و افتراء اپنی طرف سے ہی عقیدے تراش تراش کر جماعتِ احمدیہ کی طرف منسوب کرتے چلے جاتے ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ نعوذ باللہ ایک بھی احمدی یہ عقیدہ نہیں رکھتا کہ خدا تعالیٰ اور اس کے فرشتے ہمارے آقا و مولیٰ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ پر نہیں بلکہ حضرت مرزا صاحب پر سلام اور درود بھیجتے ہیں۔دوسرے نمبر پر راشد علی نے اس دجل سے کام لیا ہے کہ گویا قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے آنحضرت ﷺ پر درود اور سلام بھیجتے ہیں لیکن آپ کے امتیوں کی طرف اس کو منسوب کرنا گویا آنحضرت ﷺ کا اعزاز چرانے کے مترادف ہے۔پتہ نہیں یہ مرید اور اس کا پیرکس مدرسہ میں قرآن کریم پڑھے ہیں یا پڑھے بھی ہیں کہ نہیں کہ جن کو اس آیت کا علم تک نہیں کہ جس میں اللہ تعالیٰ مومنوں کو مخاطب کر کے فرماتا ہے: هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلَّئِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ بالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِيمًا 0 ( الاحزاب :44) کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے مومنوں پر درود بھیجتے ہیں تا کہ وہ انہیں اندھیروں سے روشنی میں نکالیں۔اللہ تعالیٰ مومنوں پر ہمیشہ رحم کرنے والا ہے۔پس عرش کے خدا اور اس کے فرشتوں کا سب سچے مومنوں پر درود بھیجنا نہ صرف یہ کہ قرآن سے ثابت ہے بلکہ اس درود کے نتیجہ میں وہ عملاً قسماقسم کی ظلمتوں سے نکل کر نور میں داخل ہوتے ہیں۔جہاں اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے مومنوں پر درود بھیجتے ہیں وہاں ایمان کے لحاظ سے امت کا مسیح موعود ایک اعلیٰ ترین