شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 255 of 670

شیطان کے چیلے — Page 255

254 مِنْ بَعْدِى اسْمُهُ أَحْمَدُ۔اور ہمارے نبی ہے جلال اور جمال دونوں کے جامع تھے۔“ نیز فرمایا: وو اربعین نمبر 4۔روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 344) مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ وَالَّذِيْنَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ میں حضرت رسول کریم ﷺ کی مدنی زندگی (الحکم 3 جنوری 1901 ، صفحہ 11) کی طرف اشارہ ہے۔“ اس وضاحت کے بعد ہم راشد علی اور اس کے پیر کی اس بے باک تعالی کا جائزہ لیتے ہیں کہ ہر وہ آیت جو قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے حضور اکرم ﷺ کی شان میں نازل فرمائی وہ مرزا صاحب کا ٹیچی " ٹیچی فرشتہ ان کے حق میں لے کر نازل ہوا۔“ یعنی یہ وہ وجہ ہے کہ اس سے سردار انبیاء خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی ﷺ کی تو ہین ہوگئی ہے۔اس الزام کے پیش نظر د یکھنا یہ ہے کہ 1 کیا آیات قرآنیہ کسی امتی پر الہام نازل ہو سکتی ہیں یا نہیں؟ 2۔کیا وہ آیات جن میں خاص طور پر ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو مخاطب فرمایا گیا ہے ، وہ کسی امتی پر الہاما نازل ہوسکتی ہیں یا نہیں۔وہ آیات جن میں خاص طور پر ہمارے آقا و مولیٰ حضرت اقدس محمد مصطفی ﷺ کو مخاطب فرمایا گیا ہے اگر وہ کسی امتی پر الہاما نازل ہوں تو کیا اس سے رسول خدا ﷺ کی تو ہین ہو جاتی ہے؟ پس 1۔جہاں تک امر اوّل کا تعلق ہے، ہمیں سرتاج صوفیاء حضرت شیخ محی الدین ابن العربی بتاتے ہیں : تنزل القرآن على قلوب الاولياء ما نقطع مع كونه محفوظاً لهم ولكن لهم ذوق 66 الانزال وهذا لبعضهم “ (فتوحات مکیہ۔جلد 2 صفحہ 285 باب 159۔مطبوعہ دارصا در بیروت ) یعنی قرآن کریم کا ولیوں کے دل پر نازل ہونا منقطع نہیں ہوا ، باوجود یکہ وہ ان کے پاس اصلی صورت میں محفوظ ہے،لیکن اولیاء کو نزولِ قرآنی کا ذائقہ چکھانے کی خاطر ان پر نازل ہوتا ہے اور یہ شان بعض کو عطا کی جاتی ہے۔