شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 228 of 670

شیطان کے چیلے — Page 228

227 (8۔7) ہم نے اسے قادیان کے قریب اتارا ہے۔مکہ ، مدینہ اور قادیان کے نام قرآن کریم میں عزت کے ساتھ درج ہیں۔راشد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حسب ذیل دو کشوف کو بھی اپنے فولڈر۔۔۔Beware‘ میں ہدف اعتراض بنایا ہے۔(i) No Doubt we have revealed it (Quran) in Qadian "انا انزلناه قريباً من القاديان“ (ii) Names of Makkah,Madina and Qadian are mentioned in Holy mentioned in Holy Quran with respect۔' اس میں ایک بدیانتی تو راشد علی نے یہ کی ہے کہ Quran کو اپنی طرف سے بریکٹوں میں تحریر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ گویا قرآن کریم قادیان میں نازل ہوا ہے۔حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کشف کی تفصیل کے ساتھ وضاحت کرتے ہوئے قادیان میں اپنی بعثت کا ذکر فرمایا ہے۔پس ایک تو یہ شیطانی ہے جو راشد علی نے کی ہیں۔دوسرے یہ کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کشف ہے۔جس کو اس شیطان نے اس ڈھنگ سے پیش کیا ہے کہ جس سے یہ تاثر ملے کہ گویا یہ ایک ظاہری واقعہ تھا ، لہذا قابلِ اعتراض ہے۔امر واقع یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلی الفاظ میں لکھا ہے کہ یہ کشف تھا۔آپ نے کبھی بھی اسے ظاہری واقعہ کے طور پر پیش نہیں کیا اور نہ ہی جماعت احمدیہ کا کوئی فردا سے ظاہری واقعہ کے طور پر پیش کرتا ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسے بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ