شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 211 of 670

شیطان کے چیلے — Page 211

210 ہے۔لا تبديل لكلمات اللہ یعنی میری بات ہر گز نہیں ملے گی۔پس اگرٹل جائے تو خدا کا کلام باطل ہوتا ہے۔(اعلان 6 ستمبر 1896ء) 2۔ایک حصہ پیشگوئی کا یعنی احمد بیگ کا میعاد کے اندر فوت ہو جانا حسب منشائے پیشگوئی صفائی سے پورا ہو گیا اور دوسرے کی انتظار ہے۔“ (بشرطیکہ مرزا سلطان محمد تو بہ توڑ دے اور پیشگوئی کی تکذیب کرے) (تحفہ گولڑویہ۔روحانی خزائن۔جلد 17 صفحہ 154) : ( اگر کسی وقت سلطان محمد تو بہ تو ڑ کر میری زندگی میں پیشگوئی کی تکذیب کرے تو ) یا درکھو کہ اس کی دوسری جزو پوری نہ ہوئی تو میں ہر یک بد سے بدتر ٹھہروں گا۔اے احمقو! یہ کسی انسان کا افتراء نہیں ، یہ کسی خبیث مفتری کا کاروبار نہیں۔یقینا سمجھو کہ یہ خدا کا سچا وعدہ ہے۔وہی خدا جس کی باتیں نہیں ملتیں۔“ (ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 338) 4 (اگر کسی وقت میری زندگی میں سلطان محمد نے تو بہ توڑ دی تو) جس وقت یہ سب باتیں پوری ہو جائیں گی۔۔۔۔۔اس دن۔۔۔۔۔۔نہایت صفائی سے ( مخالفین کی ) ناک کٹ جائے گی اور ذلت کے سیاہ داغ ان کے منحوس چہروں کو بندروں اور سؤروں کی طرح کر دیں گے۔“ (ضمیمہ انجام آتھم۔روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 337) 5: وحی الہی میں یہ نہیں تھا کہ دوسری جگہ بیاہی نہیں جائے گی۔یہ تھا کہ ضرور ہے اوّل دوسری جگہ بیاہی جائے۔۔۔۔۔خدا اس کو تیری طرف لے آئے گا۔“ (بشرطیکہ اس کا خاوند توبہ نہ کرے یا تو بہ کر کے توڑ دے) پیشگوئی پر اعتراضات کے جوابات (احکام۔30 جون 1905ء) اعتراض اول :۔حضرت مرزا صاحب نے ازالہ اوہام میں 1891ء میں لکھا کہ خدا تعالیٰ ہر طرح سے اس کو ( یعنی محمدی بیگم کو ) تمہاری طرف لائے گا۔باکرہ ہونے کی حالت میں یا بیوہ کر کے اور ہر ایک روک کو درمیان سے اٹھا دے گا اور اس کام کو ضرور پورا کرے گا۔کوئی نہیں جو اس کام کو روک سکے۔“ تو ایسا لکھنے کے باوجود درمیانی روکیں کیوں نہ اٹھائی گئیں؟ الجواب : محمدی بیگم باکرہ ہونے کی حالت میں اس وجہ سے نکاح میں نہ آئی کہ اس کے باپ نے شوخی کی راہ اختیار کر کے اس کا نکاح مرزا سلطان محمد آف پٹی سے کر دیا۔اس کا یہ عمل پیشگوئی کے اس حصہ کو پورا