شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 172 of 670

شیطان کے چیلے — Page 172

171 ۲۔تمت عليه صفات كلّ مزيّة هو خير كل مقرب متقدم يا ربّ صلّ على نبيك دائماً ختمت به نعماء كل زمان والفضل بالخيرات لا بزمان في هذه الدنيا و بعث ثان ترجمہ (۱) بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم بہتر مخلوقات اور صاحب کرم وعطاء اور شرفاء لوگوں کی روح اور ان کی قوت اور چیدہ اعیان ہیں۔(۲) ہر قسم کی فضیلت کی صفات آپ میں علی الوجہ الائتم موجود ہیں۔ہر زمانے کی نعمت آپ کی ذات پر ختم ہے۔(۳)۔آپ ہر پہلے مغرب سے افضل ہیں اور فضیلت کار ہائے خیر پر موقوف نہ کہ زمانہ پر۔(۴)۔اے میرے رب اپنے نبی پر ہمیشہ درود بھیج اس دنیا میں بھی اور دوسرے عالم میں بھی۔حضرت سید عبد القادر جیلانی (م561ھ) کے مرشدِ طریقت اور پیر خرقہ ، برہان الاصفیاء، سلطان الاولیاء ، حضرت ابوسعید مبارک ابن علی محرومی ( وفات 513 ھ ) فرماتے ہیں: و الاخرة منها اعنى الانسان اذا عرج ظهر فيه جميع مراتب المذكوره مع انبساطها ويقال له الانسان الكامل والعروج و الانبساط على الوجه الأكمل كان في نبينا صلى الله عليه وسلم ولهذا كان صلى الله عليه وسلم خاتم النبين۔( تحفہ مرسلہ شریف مترجم - ص 51) ترجمہ :۔( کائنات میں ) آخری مرتبہ انسان کا ہے جب وہ عروج پاتا ہے تو اس میں تمام مراتب مذکورہ اپنی تمام وسعتوں کے ساتھ ظاہر ہو جاتے ہیں اور اس کو انسان کامل کہا جاتا ہے اور عروج کمالات اور سب مراتب کا پھیلاؤ کامل طور پر ہمارے نبی ﷺ میں ہے اور اسی لئے آنحضرت ﷺ خاتم النبین ہیں۔راشد علی نے یہ بھی لکھا ہے کہ Seal of Approval() " ( حضرت ) مرزا غلام احمد (علیہ السلام) نے یہ عجیب و غریب تاویل کر لی کہ یہ آخری ہونے کی مہر ( Seal of Finality) نہیں بلکہ آئندہ آنے والے نبیوں کے لئے تصدیق کی مہر Seal of Approval)) ہے۔گویا کہ پہلے ایک