شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 161 of 670

شیطان کے چیلے — Page 161

160 راشد علی اور اس کا پیر چونکہ اپنے حملہ میں جھوٹے ہیں اور اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں اور نادانستہ یا محض سہو کتابت کی وجہ سے آیت میں اتفاقا ہو جانے والی کسی غلطی کو حقیقی تحریف قرار دیتے ہیں۔اس لئے جب اس نکتہ نظر سے ان کی کتب ورسائل کا جائزہ لیا گیا تو یہ حقیقت حیرت انگیز طور پر سامنے آئی کہ اس چھلنی میں بجائے خود بہتر سوچھید ہیں۔چنانچہ یہ اپنے ہی مسلمات کی رو سے حقیقی محرف قرآن و کلمہ ثابت ہوتے ہیں۔راشد علی نے اپنے پیر عبدالحفیظ کا ایک مضمون اپنے ” الفتوی نمبر 23 جو جنوری 2000ء میں شائع کیا جس میں پانچ آیات کریمہ میں اس نے اس طرح تحریف کی۔ان کی تحریر کردہ آیات کا عکس پیش ہے۔" لا انا اعطينك الكوثر يس والقرآن الحكيم وما ينتق عن الهوى ان هو الا وحي يوحى وما ارسلنک الا رحمته اللعالمين محمد الرسول الله والذين معها ، ان میں تیسری آیت اس طرح ہے وَ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى“ اور چوتھی آیت اس طرح ہے۔وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِيْنَ اور پانچویں آیت اس طرح ہے۔مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ وَالَّذِيْنَ مَعَهُ - یعنی انہوں نے پانچ آیات میں سے تین میں چار جگہ ” تحریف کر دی ہے۔اسی طرح اپنی تنظیم ” الحفیظ ذاکرین تنظیم پاکستان“ کے تعارف ہمنشور، ترتیب ذکر اور دعا پر جو انہوں نے جو رسالہ شائع کیا ہے وہ ان کی تنظیم کے بنیادی نقوش کونمایاں کرتا ہے اور ان کے بنیادی اصول بیان کرتا ہے۔اس میں انہوں نے صرف آٹھ آیات درج کی ہیں جن میں سے پانچ یعنی تقریباً ۵۶ فیصد آیات میں تحریف کر دی ہے۔چنانچہ ملاحظہ ہو کہ 1۔سورہ الحج کی آیت نمبر 12 - خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کو انہوں نے لکھا ہے۔خسرة الدنيا في الآخرة (رساله - الحفیظ ذاکرین تنظیم پاکستان صفحه (12) یعنی ایک آیت میں دو غلطیاں۔2۔سورہ التوبہ کی آیت نمبر 130- فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِيَ اللهُ فقل - کو لکھا ہے۔فان تولو وا (رساله۔۔۔صفحه 14)