شیطان کے چیلے — Page 138
137 تجت پوری ہوئی اور وہ سر نہ اٹھا سکا۔پھر خدا نے اس کو نہ چھوڑ ا جب تک قابض ارواح کے اس کو سپرد نہ کر دیا۔پیشگوئی ہر ایک پہلو سے کھل گئی۔اب بھی اگر جہنم کو اختیار کرنا ہے تو میں عمد ا گر نے والے کو پکڑ نہیں سکتا۔یہ تمام واقعات ایسے ہیں کہ ان سب پر پوری اطلاع پا کر ایک متقی کا بدن کانپ جاتا ہے اور پھر وہ خدا سے شرم کرتا ہے۔کہ ایسی کھلی کھلی پیشگوئی سے انکار کرے۔میں یقیناً جانتا ہوں کہ اگر کوئی میرے سامنے خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اس پیشگوئی کے صدق سے انکار کرے تو خدا تعالیٰ اس کو بغیر سزا نہیں چھوڑے گا۔اوّل چاہئے کہ وہ ان تمام واقعات سے اطلاع پاوے تا اس کی بے خبری اس کی شفیع نہ ہو۔پھر بعد اس کے قسم کھاوے کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور جھوٹی ہے۔پھر اگر وہ ایک سال تک اس قسم کے وبال سے تباہ نہ ہو جائے اور کوئی فوق العادت مصیبت اس پر نہ پڑے تو دیکھو کہ میں سب کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ اس صورت میں میں اقرار کروں گا کہ ہاں میں جھوٹا ہوں۔اگر عبدالحق اس بات پر اصرار کرتا ہے تو وہی قسم کھاوے اور اگر محمد حسین بطالوی اس خیال پر زور دے رہا ہے تو وہی میدان میں آوے۔اور اگر مولوی احمد اللہ امرتسری یا ثناء اللہ امرتسری ایسا ہی سمجھ رہا ہے۔تو انہیں پر فرض ہے کہ قسم کھانے سے اپنا تقومی دکھلاویں اور یقیناً یا درکھو کہ اگر ان میں سے کسی نے قسم کھائی کہ آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور عیسائیوں کی فتح ہوئی۔تو خدا اس کو ذلیل کرے گا۔روسیاہ کرے گا۔اور لعنت کی موت سے اس کو ہلاک کرے گا کیونکہ اس نے سچائی کو چھپانا چاہا۔جو دین اسلام کے لئے خدا کے حکم اور ارادہ سے زمین پر ظاہر ہوئی۔مگر کیا یہ لوگ قسم کھالیں گے؟ ہر گز نہیں۔کیونکہ یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹ کا مردار کھا رہے ہیں۔“ انجام آتھم۔جلد 11 صفحہ 308 تا 310 حاشیہ) اس عبارت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے چار مولویوں کا نام لے کر اور انہیں مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ اگر ان کی دانست میں پادری عبداللہ تم کو خدا تعالی نے پیشگوئی کے مطابق اپنی قبری تجلی کا نشانہ نہیں بنایا تو وہ قسم کھاویں اور قسم کھا کر یہ اعلان کر دیں کہ یہ پیشگوئی جھوٹی نکلی۔چونکہ مذکورہ بالا مولوی پیشگوئی کی تکذیب میں قطعی جھوٹے تھے اور انہیں علم تھا کہ وہ یقیناً جھوٹے ہیں اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا کہ۔مگر کیا یہ لوگ قسم کھالیں گے؟ ہر گز نہیں۔کیونکہ یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹ کا مردار