شیطان کے چیلے — Page 114
113 41,308,975 81,006,721 1999-2000 2000-2001 پس را شد علی اس لحاظ سے بھی جھوٹا ہی ثابت ہوا۔باقی جہانتک اس کی جھوٹی تسلیوں والی بات کا تعلق ہے تو واقعات ہی اس کو جھوٹا ثابت کرتے ہیں۔دراصل جماعت کی روز افزوں ترقی دیکھ کر راشد علی کو اس کا شیطان جھوٹی تسلیاں دیتا ہے کیونکہ ” يُمنيهم“ اسی کا کام ہے کہ وہشیطان اپنے چیلوں کو جھوٹی تسلیاں دیتا ہے۔چنانچہ راشد علی پر خدا تعالیٰ کا یہ فرمان بالکل سچ بیٹھتا ہے کہ وَمَا يَخْدَعُوْنَ إِلَّا أَنْفُسَهُمْ وہ محض خود اپنے آپ کو ہی دھو کے میں مبتلا کر رہا ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمد یہ الہی وعدوں کے مطابق ایسی تیزی سے ترقی کر رہی ہے کہ ہر طرف ” يَدْخُلُونَ فِي دِيْنِ اللهِ أَفْوَاج " کا نظارہ نظر آتا ہے۔اور بادشاہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں سے برکت ڈھونڈتے ہیں۔فالحمد للہ رب العالمین۔اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ ہے کہ یہ جلد تمام علام پر محیط ہو جائے گا اور کوئی نہیں جو خدا تعالیٰ کے اس وعدہ کو روک سکے۔(3) لعنت بازی را شد علی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” ازالہ اوہام سے ، سیاق وسباق سے الگ کر کے یہ فقرہ درج کیا ہے۔۔لعنت بازی صدیقوں کا کام نہیں مومن لعان نہیں ہوتا۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 456) اس کے بعد اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” انجام آتھم کے ضمیمہ سے یہ عبارت درج کی ہے کہ عبدالحق غزنوی بار بار لکھتا ہے کہ آتھم والی پیشنگوئی میں پادریوں کی فتح ہوئی ، ہم اس کے جواب میں بجز اس کے کیا لکھیں؟ کہ اے بدذات ، یہودی صفت، پادریوں کا اس میں منہ کالا ہوا اور اس کے ساتھ ہی تیرا بھی۔خبیث، کب تک تو جیئے گا۔خاص کر اس رئیس الدجالين عبد الحق غزنوی اور اس کا تمام گروه عليهم نعال لعن الله