شیطان کے چیلے — Page 88
88 پر جوشخش الزامات لگائے گئے وہ مسلمانوں کے اپنے لٹریچر میں موجود ہے۔حتی کہ سب سے بڑھ کر پاکباز ، سب سے بڑھ کر طاہر و مطہر ،سید المعصومین حضرت محمد مصطفی ﷺ پر بھی گندا اچھالا گیا۔جو الزام آج راشد علی اور اس کا پیر حضرت مسیح پاک علیہ السلام پر لگا رہے ہیں ویسے ہی اتہام حضرت نبی کریم سید الاتقیاء والاصفیاءمحمد مصطفی ﷺ پر شیطان صفت سیاہ کاروں نے بھی لگائے ہیں۔ان صلى الله کی کتب کی فہرست قارئین کے علم کے لئے پیش ہے۔پادری عمادالدین۔کتاب ہدایتہ المسلمین پادری را نکلین۔کتاب دافع البهتان پادری ٹھاکر داس۔کتاب سیرت المسیح والحمد اپنی عبد اللہ آتھم۔کتاب اندرونه بائیبل پادری ولیم۔کتاب محمد کی تواریخ کا اجمال ارونگ واشنگٹن۔کتاب سوانح عمری محمد صاحب امریکن مشن پر لیس لودہا نہ اخبار نورافشاں پادری را جرس کتاب تفتيش الاسلام امریکن مشن پریس لودہانہ۔کتاب نبی معصوم اندر من مراد آبادی۔کتاب پاداش اسلام سلمان رشدی۔کتاب شیطانی آیات وغیر ہم ہیں جن کی تقلید راشد علی اور اس کے پیر نے کی ہے، یہ ایسے رذیلہ صفات شیاطین ہیں جنہوں نے اپنی نفسانی تصویر کو خدا تعالیٰ کے مقرب اور پاک اور معصوم مامورین کی طرف منسوب کر دیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ کے تمام نبی معصوم عن الخطاء ہوتے ہیں۔وہ سچائی کا زندہ نمونہ اور وفا کی جیتی جاگتی تصویر ہوتے ہیں۔وہ اللہ تعالیٰ کی صفات کے مظہر ہوتے ہیں اور صفائی اور خوبصورتی سے اللہ تعالیٰ کی سبوحیت اور قدوسیت اور اس کے بے عیب ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔درحقیقت وہ ایک آئینہ ہوتے ہیں جس