شیطان کے چیلے — Page 86
86 یہ خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ انبیاء کے مخالفین ہمیشہ ایک ہی طرز اور ایک ہی طریق پر کار بند ہوتے ہیں اور دوسری طرف انبیاء کے ساتھ خدا تعالیٰ کا سلوک بھی ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ کی یہ سنت جس طرح حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ساتھ کام کر رہی تھی ویسے ہی آپ کے غلام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کے ساتھ بھی کام کر رہی تھی۔چنانچہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفی ﷺ کو بیماریوں کے بداثرات سے محفوظ رکھا اسی طرح آپ کے غلام کو بھی محفوظ رکھا۔☆ صلى الله جس طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول کریم ﷺ کی امراض کو آپ کے فرائض منصبی کی ادائیگی میں حائل نہ ہونے دیا اسی طرح آپ کے غلام کے فرائض کی ادائیگی میں عوارض حائل نہ ہو سکے۔جس طرح اللہ تعالیٰ نے وحی کے ذریعہ حضرت نبی اکرم ﷺ کو بیماری کی بے حقیقتی سے خبردی ویسے ہی آپ کے غلام کو الہا ما بتایا کہ بیماری بے حقیقت بنادی جائے گی اور پھر آپ کو اس سے محفوظ فرما دیا۔جس طرح آنحضرت ﷺ کی امراض کا ذکر گھر کے ایک فرد کی روایت میں مذکور ہے اسی طرح ☆ آپ کے غلام کی امراض کے بارہ میں روایات بھی گھر کے افراد سے مذکور ہیں۔جس طرح رسول خدا ﷺ کے دعوئے نبوت سے قبل ہر شخص آپ کے اخلاق سے متاثر تھا اور آپ کی حکمت و دانش کے بارہ میں رطب اللسان تھا اسی طرح لوگ آپ کے غلام کے دعوئے ماموریت سے پہلے اس کی سیرت اور اس کے علم و دانش کے مداح تھے۔☆ جس طرح دعوائے نبوت کے بعد نبی کریم ﷺ کو سحر زدہ ، مجنون اور مرگی کا مریض قرار دیا گیا الله اسی طرح آپ کے غلام کو بھی دعوئے ماموریت کے بعد مجنون ، ہسٹریا اور مالیخولیا وغیرہ کا مریض قرار دیا گیا۔جس طرح آقا ﷺ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے تھے اسی طرح آپ کے غلام علیہ السلام پر لگائے گئے الزامات بھی کلیۂ جھوٹے ہیں۔