شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 631 of 670

شیطان کے چیلے — Page 631

628 (13) اخفائے حق کے لئے کذب صریح الیاس ستار صاحب! آپ نے جھوٹ کا تسلسل قائم اور جاری رکھتے ہوئے چوہدری مبشر احمد کے ایک بیان کا ذکر کیا ہے اور اسے حضرت مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ کا نواسہ قرار دیا ہے۔چونکہ بوقت ضرورت کذب صریح سے کام لینا آپ کا غالبا مذہبی فریضہ ہے اس لئے آپ کو خود بخو دضرورت پیدا کر کے بڑا سے بڑا جھوٹ بولنے پر بھی کوئی باک نہیں۔پس آپ کو شاباش ہو کہ آپ نے اپنے پیر ومرشد مولوی رشید الدین گنگوہی دیوبندی کے فتوی پر پوری طرح کار بند ہیں۔ان کا فتوی یہ ہے کہ احیائے حق کے لئے کذب درست ہے مگر تا امکان تعریض سے کام لیوے۔اگر ناچار ہو تو كذب صریح بوئے (فتاوی رشید یہ کامل مبوب، صفحه 460 از مولوی رشید احمد گنگوہی ناشر محمد سعید اینڈ سنز متقابل مولوی مسافر خانہ کراچی) مولوی مودودی صاحب بھی مسلک کے لحاظ سے آپ لوگوں کے پیشوا ہیں، گھبرائیں نہیں ، وہ بھی یہی فتویٰ دیتے ہیں کہ۔” راستبازی، صداقت شعاری، اسلام کے اہم ترین اصولوں میں سے ہیں اور جھوٹ اس کی نگاہ میں ایک بدترین برائی ہے لیکن عملی زندگی کی بعض ضرورتیں ایسی ہیں جن کی خاطر جھوٹ کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ بعض حالات میں اس کے وجوب تک کا فتویٰ دیا گیا ہے۔“ (ماہنامہ۔ترجمان القرآن۔ماہ مئی 1958 صفحہ 54) پس مبارک ہو کہ آپ کے پیر و مرشد نے آپ لوگوں کے لئے ایک بدترین برائی کے وجوب کی راہ بھی ہموار کر دی ہے۔اب اس پر پورے اعتماد سے اور ناز سے قدم اٹھائیں اور دنیا جہاں کے جھوٹ بول جائیں۔جناب الیاس ستار صاحب! آپ ناچار تو نہیں ہیں لیکن یہ آپ کا صریح جھوٹ ہے۔حضرت مرزا طاہر احمد امام جماعت احمدیہ کے کسی نواسے کا نام مبشر احمد نہیں نہ ہی ان کا کوئی نواسہ ” چوہدری“ ہے۔جھوٹوں پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہے۔آپ کا مذکورہ بالا بیان اسی لعنت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپ