شیطان کے چیلے — Page 442
440 تہمت کے اور کچھ نہیں اور ایسی پلیدی سے وہ تمام کتابیں پر ہیں کہ ہم ایک نظر بھی ان کو دیکھ نہیں سکتے۔پھر فرمایا: وو نجم الہدی۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 64) پس ہر ایک شخص جو اُن کے دین میں داخل ہوتا ہے اس کے لئے وظیفہ مقرر کیا جاتا ہے اور اس کا تفرقہ اور پراگندگی دور کی جاتی ہے اور پادریوں کے مال نے ان کی بات کو قوی کر دیا ہے اور ان کی حیلہ سازی اس سے بڑھ گئی ہے۔شکار کرنے اور قید کرنے کے تمام ہتھیار ان کومل گئے ہیں۔اور چھوٹی بڑی فلاحتیں تمام استعمال میں لا رہے ہیں۔اور ہر ایک شہر کی طرف ایک جماعت نو عیسائیوں کی بھیجی گئی ہے اور انہوں نے ہر ایک شہر میں اپنے گرجے بنائے اور مقیموں کی طرح وہاں رہنے لگے۔اور سیلاب کی طرح مسلمانوں کے کو چوں میں بہنے لگے اور طرح طرح کے افتراؤں سے اس شہر کے باشندوں کو دھو کے دینے لگے۔پھر اپنی عورتیں اسی غرض کے لئے شریفوں کے گھروں میں بھیجیں۔پس حاصل کلام یہ کہ انہوں نے ہر ایک طور سے مکر کا بیج بویا۔اور ٹڈی کی طرح ان اطراف میں منتشر ہو گئے۔اور ہر ایک کو جو ہدایت کے نشانوں کو زندہ کرتا تھا دشمن پکڑا اور ہمارے ملک کو بلا اور موت کی جگہ بنا دیا اور ان کے مذہب باطل نے ہمارے ملک کی نیکیوں کو دور کر دیا اور کوئی گھر ایسا نہ رہا جس میں یہ مذہب باطل داخل نہ ہوا اور اس ملک کے باشندے جو اکثر عوام میں ہیں مقابلہ کی تاب نہ لا سکے اور نہ گریز کے لئے کوئی حیلہ ملا پس اسلام پر وہ مصیبتیں پڑیں جن کی نظیر پہلے زمانوں میں نہیں ہے۔پس وہ اس شہر کی طرح ہو گیا جو مسمار ہو جائے اور اس جنگل کی طرح جو وحشیوں سے بھر نجم الہدی۔روحانی خزائن جلد 14 صفحہ 67،66) جائے۔پھر فرمایا: وو پس خدا تعالیٰ نے ایک انسان کو مسیح کے نام پر ملت اسلامیہ میں بھیجا تا اس امت کی بزرگی ظاہر ہو۔اور یہ بھیجنا اس وقت ہوا کہ جب فساد کمال کو پہنچ گیا اور لوگ کثرت سے مرتد ہونے لگے اور ذیاب (بھیڑیوں ) نے تباہی ڈالی اور کلاب ( کتوں) نے آواز میں بلند کیں اور بہت سی کتابیں گالیوں سے بھری ہوئی تالیف کی گئیں۔اور جھوٹ کی فوجوں اور ان کے سواروں اور پیادوں نے اسلام پر چڑھائی کی۔اور زمین پر ایک زلزلہ آیا۔اور گمراہی کمال کو پہنچ گئی اور ظالموں کی کارروائی لمبی ہوگئی۔اور خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ