شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 433 of 670

شیطان کے چیلے — Page 433

431 راشد علی کا ان اسلامی قوانین اور انعامات سے چونکہ کوئی تعلق نہیں اس لئے اسے اس کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔اسے اپنی فکر کرنی چاہئے۔اسے جہاں جہنم سے بچنے کا سرٹیفیکیٹ اور جنت کے لئے بکنگ مل سکتی ہے اس کا شارٹ کٹ اس کو ہم بتا دیتے ہیں۔چنانچہ حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر کی طرف یہ بات منسوب کی جاتی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ وو میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ دنیا میں جس مسلمان نے میری بیعت کی ہوگی یا مجھ سے مصافحہ کیا ہوگا۔یا میرے فرزندوں کا ہاتھ پکڑا ہوگا۔یا میرے مریدوں کی بیعت کی ہوگی۔۔۔یا میرے خانوادہ میں بیعت کی ہو گی وہ ہرگز ہر گز دوزخ میں نہیں جائے گا۔“ (اردو ترجمه کتاب اسرار الاولیاء ، صفحہ 227۔ملفوظات حضرت خواجہ فرید الدین گنج شکر مسعود ) راشد علی کو خدا تعالیٰ کے مامور اور نبی اکرم ﷺ کے مہدی معہود پر ایمان نصیب نہیں۔اسے پتہ ہم نے بتا دیا ہے لہذا اسے کوشش کرنی چاہئے کہ اپنے تمباکونوش پیر کو چھوڑ کر ان مذکورہ بالا مریدوں اور فرزندوں کی بیعت میں شامل ہو جائے۔(11) ذرية البغايا را شد علی اور اس کے پیر نے اپنی بے لگام کتاب میں ” متوازی امت“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے: وو صرف مرزا صاحب کی نبوت کو تسلیم کرنے والے مسلمان ہیں باقی تمام لوگ کافر جہنمی ، اللہ اور رسول کے نافرمان اور طوائفوں کی اولا د یعنی حرامی ہو گئے۔(روحانی خزائن۔جلد 5 صفحہ 547،547۔مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 368) ہیں۔“ پھر " تمام انسانیت کی تذلیل و تحقیر“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے۔وو " طوائفوں کی اولاد کے علاوہ جن کے دلوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے ، باقی سب میری نبوت پر ایمان لا چکے (روحانی خزائن جلد نمبر 5 صفحہ 548،547) 6 پہلی عبارت میں جو حوالے انہوں نے دیئے ہیں وہ غلط ہیں۔دونوں مذکورہ کتب میں یہ عبارت