شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 426 of 670

شیطان کے چیلے — Page 426

424 کیفیت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ ہر روز پانچوں وقت کی نماز عرش معلیٰ کے گر دکھڑے ہو کر ساکنان عرش کے ہمراہ ادا کرتا ہے اور جب وہاں سے درویش واپس آتا ہے تو ہر وقت اپنے آپ کو خانہ کعبہ میں دیکھتا ہے اور درولیش جب وہاں واپس آتا ہے تو تمام جہان کو اپنی انگلیوں کے درمیان دیکھتا ہے۔(انوار صابری صفحہ 118) حضور سلطان المشائخ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی فرماتے ہیں: مجھے ایک مرتبہ حج خانہ کعبہ کا بڑا شوق ہوا۔میں نے حج کے لئے جانے سے پہلے ارادہ کیا کہ ایک بار پاکپتن شریف حاضری دے لوں۔چنانچہ جب میں پاکپتن شریف پہنچا اور حضور شیخ الاسلام حضرت بابا صاحب کی زیارت سے مشرف ہوا تو میرا مقصود حج پورا ہوا ، اور مزید انعامات الہی نصیب ہوئے اور فرمایا کہ کچھ مدت کے بعد پھر حج کا شوق غالب ہوا تو پھر پاکپتن شریف حاضر ہوا۔اللہ کریم نے خصوصی انعامات سے نوازا۔حضور سلطان المشائخ نے آبدیدہ ہو کر زبان مبارک سے فرمایا: آں راہ بسوئے کعبہ برو وایں بسوئے دوست (انوار صابری از حافظ عبید اللہ صابری۔اسلامی کتب خانہ گوجرانوالہ صفحہ 172) ترجمہ:۔وہ تو سوئے کعبہ رواں ہے اور یہ ( یعنی میں ) اپنے دوست کی طرف جارہا ہوں۔اب کیا راشد علی ان عبارتوں کو بھی ہدف ملامت بنائے گا ؟ اگر اس میں یہ جرات ہے تو ایسا کر کے دکھائے۔اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو اول وہ یہ ثابت کرتا ہے کہ مذکورہ بالا مقامات حقیقۂ حرم “ اور ” بیت اللہ ہی ہیں، جیسا کہ ان تحریروں سے ظاہر ہے اور دوم یہ کہ اس نے احمدیت پر بہتان باندھا ہے۔(7) مسجد اقصیٰ راشد علی نے ” متوازی امت“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے۔مرزا قادیانی کی مسجد مسجد اقصی کہلائی۔(اشتہار برائے چندہ براے تعمیر مینار مسیح مجموع اشتہارات جلد 3 صفحہ 282) عجیب پاگلوں والی تو جیہہ ہے کہ جو کوئی مسجد کا نام مسجد اقصیٰ رکھے گا وہ متوازی امت قائم کرنے والا