شیطان کے چیلے — Page 427
ہوگا۔425 دنیا میں بیسیوں مساجد ایسی ہیں جن کے نام ” مسجد اقصیٰ“ رکھے گئے ہیں۔اگر اس کی یہ توجیہہ درست ہے تو پھر امت مسلمہ کے متوازی بیسیوں امتیں پائی جاتی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی مساجد کے نام مسجد اقصٰی' رکھے ہوئے ہیں۔راشد علی کو چاہئے کہ ان سب کے خلاف مہم چلائے۔وو (8) بیت الفکر حرم کعبہ را شد علی نے ” متوازی امت“ کے عنوان کے تحت لکھا ہے مرزا غلام قادیانی کا کمرہ بیت الفکر حرم کعبہ ہو گیا‘ و من دخله كان آمنا“ ( مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 291) یہ بالکل جھوٹ ہے نہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کہیں یہ فرمایا ہے کہ بیت الفکر حرم کعبہ ہے اور نہ ہی جماعت احمدیہ کا یہ عقیدہ ہے۔پس راشد علی کذاب ہے اور جھوٹ کی وجہ سے بار بار خدا تعالیٰ کی لعنت ، فرشتوں کی لعنت اور لوگوں کی لعنت کا مورد بنتا ہے۔آیت کریمہ وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ المِنا‘ کا جو حوالہ اس جھوٹے انسان نے دیا ہے یعنی ” مجموعہ اشتہارات جلد 3 صفحہ 291“ کا۔نہ اس صفحہ پر اور نہ اس کے اردگرد کسی اور صفحہ پر اس مضمون کی عبارت کہیں ملتی ہے جو اس جھوٹے نے افتراء کی ہے۔وہاں جو عبارت ہے وہ یہ ہے: " یہ برکت دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ زمانہ آنحضرت ﷺ میں شوکت اسلام ظاہر کی گئی اور حرام کیا گیا کہ کفار کا دست تعدی اسلام کو مٹا دے جیسا کہ آیت وَمَنْ دَخَلَهُ كَانَ أَمِنا (آل عمران :98 سے ظاہر ہے۔لیکن زمانہ مسیح موعود میں جس کا دوسرا نام مہدی بھی ہے تمام قوموں پر اسلام کی برکتیں ثابت کی جائیں گی اور دکھلایا جائے گا کہ ایک اسلام ہی بابرکت مذہب ہے۔“