شیطان کے چیلے — Page 380
378 نہروں کا منبع اور پھلوں کا بستان ہے۔تمام ادیان اسی کا ایک حصہ ہیں۔پس تو اس کی خوبصورتی کو دیکھ اور ان لوگوں میں سے ہو جا کہ جو اس سے بافراعت رزق دیئے جاتے ہیں اور اس کے باغات سے کھاتے ہیں۔یقینا یہ دین ہی زندہ ہے، برکات کا مجموعہ اور نشانات کا مظہر ہے جو پاکیزہ باتوں کا حکم دیتا ہے اور بدیوں سے روکتا ہے اور جو کوئی اس کے خلاف کہتا ہے یا نافرمانی کرتا ہے وہ نامرادر ہتا ہے۔اے معزز ملکه! دنیاوی نعماء کے لحاظ سے خدا کا بہت بڑا فضل تجھ پر ہے۔پس اب تو آخرت کی بادشاہت میں بھی دلچسپی پیدا کر اور توبہ کر اور اس خدائے واحد و یگانہ کی فرمانبرداری اختیار کر کہ نہ تو اس کا کوئی بیٹا ہے اور نہ ہی بادشاہت میں اس کا کوئی شریک۔پس تو اسی کی بڑائی بیان کر۔کیا تم اس کے علاوہ معبود بناتے ہو ان کو جو کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتے اور وہ خود پیدا کئے گئے ہیں پس اگر تو کسی شک میں ہے تو آ ! میں اس کی سچائی کے نشانات دکھانے کو تیار ہوں وہ ہر حال میں میرے ساتھ ہے۔جب میں اسے پکارتا ہوں تو وہ میری پکار کا جواب دیتا ہے اور جب اسے بلاتا ہوں تو میری مدد کو پہنچتا ہے اور جب اس سے مدد کا طلبگار ہوتا ہوں تو میری نصرت فرماتا ہے۔اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ ہر مقام پر میری مددفر مائے گا اور مجھے ضائع نہیں کرے گا۔پس کیا تو جزا وسزا کے دن کے خوف سے میرے نشانات اور صدق وسداد کے ظہور کو دیکھنا پسند کرے گی۔اے قیصرہ! تو بہ کر توبہ کر اور سن تا کہ خدا تیرے مال میں اور ہر اس چیز میں جس کی تو مالک ہے برکت بخشے اور تو ان لوگوں میں سے ہو جائے جن پر خدا کی رحمت کی نظر ہوتی ہے۔“ ( آئینہ کمالات اسلام ترجمه از عربی عبارت ، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 530 تا 533) مسیح موعود کے جرات مندانہ اسلامی جہاد کا اعتراف یہ ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام اور یہ ہے آپ کا تصور جہاد اور پھر اس پر عمل درآمد۔اس زمانہ کے کسی عالم دین کی ایک آواز بھی آپ کو نہیں ملے گی جس کو اتنی جرات ہو کہ ملکہ وکٹوریہ کو سوائے خوشامدی الفاظ کے خطاب کر سکے۔پس تو بہ کر کے الفاظ تو اس زمانہ کی سلطنت کے لئے ایک بم کا درجہ رکھتے تھے۔یہ بہت عظیم الشان کلام ہے اور بڑے واضح الفاظ میں ملکہ وکٹوریہ کو اسلام کی دعوت دی ہے اور اس جھوٹے دین سے تو بہ کرنے کی دعوت دی ہے اور اسلام کی طرف بلایا ہے اور یہی وہ جہاد کا جذ بہ ہے