شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 92 of 670

شیطان کے چیلے — Page 92

92 سے مراد کیا جانا ہے جگہ مراد نہیں ہے۔اور نہ ہی جائے نفرت کا معنی ” جائے شرم ہوتا ہے۔پس راشد علی یقیناً جھوٹا اور گندا ہے۔(7) وفات پر اعتراض کا جواب راشد علی اور اس کا پیر اپنی ” بے لگام کتاب میں لکھتے ہیں۔موت کا شکنجہ :۔بالاخر مخالفین کی ہزرہ سرائیوں سے تنگ آ کر مرزا صاحب نے اللہ تعالیٰ کی جناب میں دعا کی کہ اگر جھوٹے مفتری ہیں تو اللہ تعالیٰ انہیں ہیضہ اور طاعون سے موت دے دے۔چنانچہ یہ دعا مقبول بارگاہ ایز دی ہوئی اور ایک سال بھی گزرنے نہ پایا کہ مرزا صاحب بصد حسرت و یاس اپنی منہ مانگی موت یعنی ہیضہ کا شکار ہو کر چل بسے۔مرتے وقت کلمہ تک نصیب نہ ہوسکا۔زبان سے جو آخری الفاظ نکلے وہ یہ تھے بناتی ہے۔میر صاحب (مرزا صاحب کے خسر ) مجھے وبائی ہیضہ ہو گیا ہے۔(حیات ناصر مرتبه شیخ یعقوب علی قادیانی صفحه ۴۱۱) یہ بھی حسب معمول را شد علی اور اس کے پیر کی خیرہ سری ہے جو انہیں بار بار جھوٹ کی لعنت کا مورد i:- وصال کا سبب حضرت مسیح موعود علیہ السلام جس درد اور کرب کے ساتھ اسلام پر حملوں کے دفاع میں مصروف تھے۔اس کے لئے دن رات کی علمی محنت شاقہ ، آرام میں کمی اور غذا کی طرف سے لا پرواہی کے نتیجہ میں آپ کو اعصابی کمزوری کی وجہ سے اسہال کا مرض اکثر ہو جاتا تھا۔امر واقعہ یہ ہے کہ جس صبح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات ہوئی ہے اس سے ملحقہ کئی دن آپ مسلسل دن رات تحریر و تقریر میں مصروف رہے حتی کہ وفات سے ہیں گھنٹے قبل بھی آپ نے لاہور میں صاحب علم افراد کے سامنے ایک طویل تقریر فرمائی۔اس کی وجہ سے آپ کو اعصابی کمزوری لاحق ہوئی پھر رات کو اسی وجہ سے اسہال بھی آئے۔اس کیفیت کا ہیضہ سے دُور کا بھی تعلق نہیں۔نہ ہی روایات میں ڈاکٹروں کی طرف سے اس کا ذکر ملتا