شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 630 of 670

شیطان کے چیلے — Page 630

627 الانبیاء میں ایک نبی کے ساتھ علیہ السلام“ لکھا گیا ہے تو دوسرے کے ساتھ نہیں۔الیاس ستار نے چونکہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت موسی علیہ السلام کی مثال پیش کرتے ہوئے یہ لکھا ہے کہ " کیا آپ لکھ سکتے ہیں۔حضرت ابراہیم علیہ السلام اور موسیٰ۔۔۔؟“ تو اس کا جواب بھی حضرت ابراہیم اور حضرت موسیٰ کی مثال ہی میں ملاحظہ فرمائیں۔چنانچہ عرض ہے کہ صحیح بخاری میں ایک ہی باب کے تحت ایک حدیث میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے ساتھ علیہ السلام مذکور ہے اور دوسری حدیث میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ ” علیہ السلام نہیں فرمایا بلکہ صرف وو موسی“ لکھا گیا۔چنانچہ ملاحظہ فرمائیں۔لکھا ہے۔اختتن ابراهيم عليه السلام ابراہیم علیہ السلام نے ختنہ کیا۔دوسری حدیث میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذکر میں یہ فرمایا واما موسى فجعد أدم موسیٰ کا رنگ گندمی تھا۔( صحیح بخاری کتاب الانبیاء ، باب قول الله تعالی واتخذ اللہ ابراہیم خلیل) - مطبو 1982 - حامد اینڈ کمپنی لاہور ) پس کیا الیاس ستار از راه تمر دو گستاخی ان احادیث پر بھی نعوذ باللہ نعوذ باللہ وہی اعتراض اٹھائے گا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کو تو نبی سمجھا گیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو نبی نہیں سمجھا گیا۔اور یہ کہ اس میں حضرت موسیٰ علیہ السلام کی توہین نہیں؟ بعینم کتب احادیث میں بڑی کثرت کے ساتھ انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ” علیہ السلام نہیں لکھا گیا تو کیا الیاس ستار اس طرز سے بھی وہی نتیجہ اخذ کرے گا جو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر سے اخذ کیا ہے؟ الیاس صاحب! خود آپ کے پمفلٹ اور رسالے بھی ایسی مثالوں سے بھر پور ہیں۔چنانچہ آپ نے آنحضرت ﷺ کے اسم مبارک کے ساتھ بھی (صلی اللہ علیہ وسلم ) نہیں لکھا۔کیا آپ آنحضرت ﷺ کو نعوذ باللہ ہی نہیں سمجھتے ؟؟