شیطان کے چیلے — Page 629
626 ( پمفلٹ۔کیا احمدی جواب دے سکتے ہیں) اس کا جواب بھی وہی ہے جو مذکورہ بالا سطور میں دیا گیا ہے۔انجیل میں یہ تعلیم موجود ہے کہ شر کا مقابلہ نہ کریں اس لئے اسے وہیں تلاش کرنا چاہئے۔باقی جہاں تک ” قرآن کے حوالے سے اس پر روشنی کا تعلق ہے، وہ ایک الگ مضمون ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جہاں قرآن کریم اور انجیل کا موازنہ کیا ہے وہاں اس مضمون پر بڑی شرح وبسط سے تفصیلی بحث فرمائی ہے جو آپ کی متعدد کتب میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔الیاس ستار کی رہنمائی کے لئے صرف دو کتابوں یعنی ” کرامات الصادقین“ اور سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب“ کے نام پیش ہیں۔(12) دل میں کچھ ، زبان پر کچھ الیاس ستار نے لکھا ہے کہ مرزا صاحب کے تحت گوتم بدھ نبی یا رسول تھا۔جبکہ ایک جملہ میں حضرت عیسیٰ کے ساتھ ” علیہ السلام لکھتے ہیں اور گوتم کے نام کے ساتھ ” علیہ السلام نہیں لکھتے۔کیا مرزا صاحب خود بھی مطمئن نہیں تھے کہ گوتم بدھ اللہ تعالیٰ کا سچا نبی یا رسول تھا ؟“ کیا ہے کہ وو پھر اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب ” مسیح ہندوستان میں“ کا حوالہ دے کر یہ سوال۔کیا آپ ایسا لکھ سکتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور موسیٰ۔۔؟۔کیا یہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شان میں تو ہین تو نہیں ہے۔؟“ قارئین کرام! حیرت ہوتی ہے کہ الیاس ستار نے یہ استدلال کس طرح کر لیا کہ چونکہ حضرت گوتم بدھ کے ساتھ حضرت مرزا صاحب نے ”علیہ السلام نہیں لکھا اس لئے آپ انہیں نبی نہ مانتے تھے۔در اصل اس نے حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام پر اندھا دھند حملہ تو کر دیا ہے مگر یہ نہیں دیکھا کہ اس قسم کی نظیر میں اسلامی لٹریچر میں عام ملتی ہیں حتی کہ کتب احادیث میں بھی موجود ہیں۔مثلاً صحیح بخاری میں’ کتاب