شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 628 of 670

شیطان کے چیلے — Page 628

625 حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ تو نہیں لکھا کہ قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام نے مجرد رہنے کی ترغیب دی۔اگر آپ نے ایسا فرمایا ہوتا تو پھر آپ سے قرآنِ کریم کا حوالہ طلب کرنا جائز تھا۔لیکن انجیل کے حوالہ کو قرآن کریم سے پیش کرنے کا مطالبہ کسی طرح جائز نہیں۔انا جیل میں اگر ایسی تعلیم موجود ہے اور اسے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف منسوب کیا گیا ہے تو یہ انا جیل کا مسئلہ ہے، قرآنِ کریم کا نہیں۔قرآن کریم نے جیسا کہ مذکورہ بالا آیات سے ظاہر ہے۔اس کی تصدیق نہیں فرمائی۔نہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس کو قرآنِ کریم کی طرف منسوب کیا ہے۔آپ نے تو انجیل کی بات کی ہے۔کیونکہ یہاں بحث یہ ہے کہ بدھ مذہب اور عیسائی مذہب میں ایک مطابقت پائی جاتی ہے اور دونوں کی مذہبی کتب اور ان کے مسلمات سے یہ قطعی طور پر ثابت ہوتا ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے بیحد مشابہ ہیں۔اس بحث میں قرآن کریم سے موازنہ کی تو بحث ہی کوئی نہیں۔پس الیاس ستار اس بات کو سمجھ ہی نہیں سکا یا پھر وہ جان بوجھ کرلوگوں کے لئے دھوکہ کا سامان کر رہا ہے۔بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ لکھا ہے کہ انجیل میں مجتر در بنے کی ترغیب دی گئی ہے۔اس لئے اسے یہ بات انجیل میں تلاش کرنی چاہئے کہ وہاں یہ ہے کہ نہیں ہے۔قرآن کریم میں انجیل کا ہر حوالہ تلاش کرنا بے حکمت بات ہے۔(11) الیاس ستار لکھتا ہے کہ بدی اور شر کا مقابلہ ” مرزا صاحب کے مطابق بدی اور شر سے مقابلہ نہ کرنا حضرت عیسی کی اخلاقی تعلیمات میں ہے۔مہربانی فرما کر قرآن کے حوالہ سے اس پر روشنی ڈالیں۔مرزا صاحب کی کتاب ” مسیح ہندوستان میں“ کا صفحہ 76 سے اقتباس ملاحظہ فرمائیں۔اور جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے کہ بدھ اور مسیح کی اخلاقی تعلیم میں اس قدر مشابہت اور مناسبت ہے کہ ہر ایک شخص تعجب کی نظر سے دیکھے گا جو دونوں تعلیموں پر اطلاع رکھتا ہوگا۔مثلاً انجیلوں میں لکھا ہے۔کہ شر کا مقابلہ نہ کریں۔“