شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 621 of 670

شیطان کے چیلے — Page 621

618 (8) برنباس کی انجیل الیاس ستار کے لئے مایوسی کا پیغام الیاس ستار پمفلٹ ” کیا احمدی جواب دے سکتے ہیں “ میں تحریر کرتا ہے کہ " مرز اصاحب اپنی کتاب " مسیح ہندوستان میں“ کے صفحہ 21،20 پر لکھتے ہیں ان سب امور کے بعد ایک اور بات ملحوظ رکھنے کہ لائق ہے کہ برنباس کی انجیل میں جو لندن کہ کتب خانہ میں ہو گی لکھا ہے کے مسیح مصلوب نہیں ہوا اور نہ صلیب پر جان دی۔اب ہم اس جگہ یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ گو یہ کتاب انجیلوں میں داخل نہیں کی گئی اور بغیر کسی فیصلے کہ رڈ کر دی گئی مگر اس میں کیا شک ہے کہ یہ ایک پرانی کتاب ہے اور اسی زمانہ کی ہے جب دوسری انجیلیں لکھی گئیں کیا ہمیں اختیار نہیں کہ اس پرانی اور دیرینہ کتاب کو عہد قدیم کی ایک تاریخی کتاب سمجھ لیں اور تاریخی کتابوں کے مرتبہ پر رکھ کر اس سے فائدہ اٹھائیں۔“ اس کے بعد الیاس ستار نے بے مقصد تبصرے کئے ہیں اور پھر لکھا ہے کہ ”غالبا مرزا صاحب نے برنباس کی انجیل، خود نہیں پڑھی تھی کیونکہ ”برنباس کی انجیل میں صاف لکھا ہے کہ حضرت محمد آخری نبی ہوں گے اور ان کے بعد صرف جھوٹے نبی آئیں گے۔“ کیا ہے کہ آئے گی۔پھر اس نے برنباس کی انجیل میں سے اسی نوع کے اور اقتباسات کے ساتھ یہ اقتباس بھی درج یسوع نے جواب دیا ” اس کے بعد خدا کے بھیجے ہوئے بچے نبی نہیں آئیں گے مگر جھوٹے نبیوں کی بڑی تعداد معزز قارئین! کتاب ” مسیح ہندستان میں ایک مامور من اللہ کی کتاب ہے جو اپنی صداقت کو خود ظاہر کرتی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اس میں مذکور اس سادہ سے فقرہ کی بھی الیاس ستار کو سمجھ نہیں آئی کہ " کیا ہمیں اختیار نہیں کہ اس پرانی اور دیرینہ کتاب کو عہد قدیم کی ایک تاریخی کتاب سمجھ لیں اور تاریخی کتابوں کے مرتبہ پر رکھ کر اس سے فائدہ اٹھائیں۔الیاس ستار کو اتنا بھی شعور نہیں کہ صلیب کا واقعہ