شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 541 of 670

شیطان کے چیلے — Page 541

537 پس اتنا مہنگا پروپیگنڈا دنیا کی حکومتیں بھی اس لئے نہیں کر سکتیں کہ ان کے ساتھ اخلاص اور ایمان کی وہ طاقت نہیں جو جماعت احمدیہ کے افراد میں ہے۔اس لئے جماعت احمدیہ کے لئے مالی قربانیوں وو کے بالمقابل یہ پروپیگنڈہ اتنا مہنگا نہیں بلکہ معمول کی بات ہے۔بہر حال ہمیں ان لوگوں پر بہت ہی تعجب ہوتا ہے جو بہت ہی احمق ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جماعت احمدیہ کی مالی اعانت کوئی حکومت یا حکومتیں کرتی ہیں کیونکہ ایسا سمجھنے والے احمق ہی نہیں جھوٹے بھی ہیں۔جس طرح ہمارے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی لاله پراعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُون (الفرقان:5) ( کہ اور قوم نے اس کی مدد کی ہے ) کا الزام لگانے والے احمق اور جھوٹے تھے۔راشد علی اور اس کے ہم مشربوں کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ اب یہ عظیم اسلامی ٹیلی ویژن MTA ( مسلم ٹیلیویژن احمدیہ ) ، سیٹلائٹ کے MAIN چینلز پر پانچوں بر اعظموں میں بھی براہ راست دیکھا جاتا ہے اور اب یہ ایک نہیں بلکہ اس کے تین الگ الگ چینلز بھی بن چکے ہیں۔اور یہ بھی ان کی اطلاع کے لئے عرض ہے کہ یہ دن بدن دیگر مسلمانوں میں بھی بیحد مقبول ہو چکا ہے اور گھروں کے علاوہ ہوٹلوں میں بھی لگا ہوا نظر آتا ہے۔لوگ اس کے صاف اور نیچے پروگرام انتہائی شوق سے دیکھتے ہیں۔فالحمد للہ تعالیٰ وو (2) ہیروئن کی اسمگلنگ اس عنوان کے تحت راشد علی اور سید عبدالحفیظ نے اپنی ” بے لگام کتاب“ میں لکھا ہے کہ عیسائیوں اور یہودیوں کی قادیانیت نوازی کا ثبوت آپ کے سامنے ہے۔موجودہ دور میں اگر کوئی بہت سرعت سے امیر بننا چاہتا ہے تو وہ ہیروئن کی اسمگلنگ میں ہاتھ ڈال دیتا ہے۔آئیے اب اس تیسرے پہلو کا بھی جائزہ لیں کہ کیا ایسا ممکن ہے؟ 14 اپریل کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ایک جہاز کے کراچی سے دبئی پہنچنے پر ایک کنٹینر سے جس میں چاول لدا ہوا تھا ایک ٹن ہیروئن برآمد کی گئی۔یہ چاول پاکستان رائس ایکسپورٹ کارپوریشن نے دبئی کی ایک کمپنی کو بھیجا تھا۔اس کا روبا میں قادیانی ملوث تھے کیونکہ چاول کی ترسیل سے متعلق شعبے کا انچارج حمزہ بن عبد القادر پکا قادیانی تھا جو بارہ