شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 30 of 670

شیطان کے چیلے — Page 30

30 گا۔چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کو مخاطب کر کے فرمایا: " مَا مِنْ نَبِيِّ إِلَّا قَدْ أَنْذَرَ أُمَّتَهُ الأعْوَرَ الْكَذَّابَ، أَلَا أَنَّهُ أَعْوَرُ وَ أَنَّ رَبَّكُمْ لَيْسَ بِأَعْوَرَ، مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ ک ف ر ، وَفِي رَوَايَةٍ وَأَنَّهُ يَجِيءُ مَعَهُ بِمِثْلِ الْجَنَّةِ وَالنَّارِ فَالَّتِى يَقُوْلُ أَنَّهَا الْجَنَّةُ هِيَ النَّارُ وَفِي رَوَايَةٍ أَنَّ الدَّجَّالَ يَخْرُجُ وَأَنَّ مَعَهُ مَاءً وَنَارًا فَأَمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسَ مَاءًا فَنَارٌ تُحَرِّقُ وَأَمَّا الَّذِي يَرَاهُ النَّاسُ نَاراً فَمَاء بَارِدٌ وَعَذْبٌ وَأَنَّ الدَّجَّالَ مَمْسُوْحُ الْعَيْنِ عَلَيْهَا ظَفِرَةٌ غَلِيْظَةٌ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ كَافِرٌ يَقْرَاهُ كُلُّ مُؤْمِنٍ كَاتِبٍ وَغَيْرَ كَاتِبٍ وَفِي رَوَايَةٍ أَنَّ الدَّجَّالَ أَعْوَرُالْعَيْنِ الْيُمْنَى فَمَنْ أَدْرَكَهُ مِنْكُمْ فَلْيَقْرَأُ عَلَيْهِ فَوَاتِحَ سُوْرَةِ الْكَهْفِ فَإِنَّهَا جَوَارُكُمْ مِنْ فِتْتِهِ - وَفِي رَوَايَةٍ وَيَأْمُرُ السَّمَاءَ فَتَمْطُرُ وَيَأْمُرُ الْأَرْضَ فَتَنْبُتُ وَيَمُرُّ بِالْخَرَبَةِ فَيَقُولُ لَهَا أَخْرِجِي كُنُوزَكِ فَتَتَّبِعَهُ كُنُوزَهَا وَفِي رَوَايَةٍ يَقُوْلُ الدَّجَّالُ أَرَأَيْتُمْ إِنْ قَتَلْتُ هَذَا ثُمَّ أَحْيَيْتُهُ هَلْ تَشْكُوْنَ فِي الْأَمْرِ فَيَقُولُوْنَ لَا فَيَقْتُلُهُ ثُمَّ يُحْيِيْهِ وَفِي رَوَايَةٍ أَنَّ مَعَهُ جَبَلُ خُبْرٍ وَنَهْرُ مَاءٍ وَفِي رَوَايَةٍ يَخْرُجُ الدَّجَّالُ عَلَى حِمَارٍ أَقْمَرَ مَا بَيْنَ أَذُنَيْهِ سَبْعُونَ بَاعاً ـ ،، ( مشکوۃ کتاب الفتن باب العلامات بین یدی الساعة وذكر الدجال۔مطبوعہ دینی کتب خانہ لاہور ) یعنی کوئی نبی نہیں گزرا۔جس نے اپنی امت کو یک چشم کذاب سے نہ ڈرایا ہو۔خبردار! ہوشیار ہوکرسن لو کہ وہ یک چشم ہے۔مگر تمہارا رب یک چشم نہیں۔اس کی آنکھوں کے درمیان کف رلکھا ہوگا۔اور ایک روایت میں ہے کہ وہ اپنے ساتھ مثل جنت اور نار کے لائے گا۔مگر جسے وہ جنت کہے گا وہ دراصل نار ہوگی اور ایک روایت میں ہے کہ دقبال خروج کرے گا اور اس کے ساتھ پانی اور آگ ہوں گے مگر وہ جولوگوں کو پانی نظر آئے گا دراصل جلانے والی آگ ہوگی اور جسے لوگ آگ سمجھیں گے وہ ٹھنڈا اور میٹھا پانی ہوگا اور دقبال کی ایک آنکھ بیٹھی ہوئی ہوگی اور اس پر ایک بڑا ناخنہ سا ہوگا اور اس کی آنکھوں کے درمیان کا فرلکھا ہوا ہوگا جسے ہر مومن پڑھے گا خواہ وہ لکھا پڑھا ہو یا نہ ہو اور ایک روایت میں ہے کہ دجال دائیں آنکھ سے کانا ہوگا۔پس جب تم میں سے کوئی اسے پائے تو اس پر سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے۔کیونکہ سورۃ الکہف کی ابتدائی آیات اس کے فتنے سے تم کو بچانے والی ہوں گی۔اور ایک روایت میں ہے کہ دجال آسمان کو حکم دے گا کہ پانی برسا تو وہ برسائے گا اور زمین کو حکم دے گا کہ اُگا تو وہ اُگائے گی۔اور وہ ویرانے پر گزرے گا اور اسے حکم