شیطان کے چیلے — Page 512
508 (1) مغربی طاقتوں کے لئے خطرہ ؟ راشد علی اور اس کے پیر کی تعلی تو دیکھئے۔وہ لکھتے ہیں: پانچواں کالم : عصر حاضر اور جماعت احمدیہ کا کردار : کمیونزم کے خاتمے پر مغربی طاقتوں کو احساس ہوا کہ اسلام کی صورت میں کمیونزم سے کہیں زیادہ مہیب خطرہ ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے۔اسلام ایک ایسا ضابطہ حیات ہے جو روحانیت اور انسانی اقدار سے عاری مغربی معاشرے اور تہذیب کو ملیا میٹ کر سکتا ہے۔مغربی معاشرے میں مقید ، بے مقصد زندگی سے تنگ آکر اپنے روحانی خلا کو پُر کرنے ، ایک بامقصد نظام حیات اور حق کی تلاش میں بڑی تیزی سے اسلام کی طرف کھینچ رہے ہیں۔اسلام اس وقت مغربی دنیا میں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا مذہب ہے۔چنانچہ ان حالات میں مغربی اقوام کا فکر مند ہونا ایک فطری امر ہے۔اس خطرہ سے نمٹنے کے لئے جہاں اور بہت سے منصوبے کام کر رہے ہیں وہیں یہ خود کاشتہ پودا بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ اور انتہائی اعلیٰ پیمانے پر اپنی خدمات انجام دینے میں مصروف ہے۔پچھلے چند سالوں میں جس انداز سے قادیانیت کو فروغ حاصل ہو رہا ہے اس کی یہی وجہ ہے۔چونکہ امت مسلمہ قادیانیوں کو اسلام سے خارج کر چکی ہے اس لئے قادیانی حضرات بڑے دل و جان کے ساتھ مسلمانوں کے خلاف کافروں کے ہاتھوں کھلونا بنے ہوئے ہیں۔ہمارے درمیان پانچویں کالم کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کر کے یہ حضرات مختلف اسلامی ممالک میں اپنے آقاؤں کے لئے جاسوسی کے فرائض انجام دے ( بے لگام کتاب) رہے ہیں۔“ اس زمانہ میں تو ایک ان پڑھ سے ان پڑھ اور جاہل سے جاہل انسان بھی جانتا ہے کہ مغربی طاقتوں کو اسلام سے کوئی خطرہ نہیں۔خلیج کی جنگ کے بعد تو اسلامی ممالک ان طاقتوں کے لئے لقمہ ترکی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔اس جنگ میں جو کردار یہودی اور عیسائی افواج کی مدد کر کے اسلامی ممالک نے ادا کیا تھا وہ کسی سے اب مخفی نہیں ہے۔یہ باتیں جو راشد علی اور اس کا پیر آج لکھ رہے ہیں ، پرانی اور بوسیدہ ہو چکی ہیں۔ہاں ایک وقت تھا کہ جب جھوٹے مولوی احمدیوں کے خلاف مذہب کے نام پر لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک سکتے تھے۔اب خلیج کی جنگ نے اور پھر اس کے بعد عرب میں یہودی اور عیسائی امریکن