شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 513 of 670

شیطان کے چیلے — Page 513

509 فوجوں کے مستقل اڈوں نے ہر خاص و عام کی آنکھیں کھول دی ہیں۔وہ ایسی باتیں کرنے والوں کو پرلے درجہ کے فریبی اور جھوٹے سمجھتے ہیں۔ایسے جھوٹوں کی وجہ سے بھی لوگ احمدیت کی طرف رجوع کر کے سچائی کے دامن سے وابستہ ہورہے ہیں۔جہاں تک ان کے خطرہ کا سوال ہے تو وہ خطرہ انہیں نہ آج تم لوگوں سے ہے، نہ کل تھا، نہ آئندہ ہے۔کیونکہ تم لوگ تو پہلے ہی حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی کے قائل ہو اور یہی مغربی طاقتوں کا عقیدہ ہے۔تم بھی حضرت عیسی علیہ السلام کی خالقیت کے قائل ہوا اور وہ بھی ہیں۔تمہارے عقائد اور ان کے عقائد تو بالکل ایک ہیں اس لئے انہیں تم سے کیا خطرہ؟ خطرہ اگر انہیں ہے تو وہ جماعت احمدیہ سے ہے۔کیونکہ بانی جماعت احمد یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ اعلان فرمایا تھا کہ ” یہ مقام دارالحرب ہے پادریوں کے مقابلہ میں۔اس لئے ہم کو چاہئے کہ ہرگز بریکارنہ بیٹھیں۔مگر یاد رکھو کہ ہماری حرب ان کے ہم رنگ ہو۔جس قسم کے ہتھیار لے کر میدان میں وہ آئے ہیں اسی طرز کے ہتھیار ہم کو لے کر نکلنا چاہئے اور وہ ہتھیار ہے قلم۔یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس عاجز کا نام سلطان القلم اور میرے قلم کو ” ذوالفقار علی فرمایا ہے۔اس میں یہی سر ہے کہ یہ زمانہ جنگ وجدل کا نہیں بلکہ قلم کا زمانہ ہے۔“ نیز فرمایا: وو لمفوظات جلد 1 صفحہ 224) پادریوں کی تکذیب انتہا تک پہنچ گئی تو خدا نے محبت محمد یہ پوری کرنے کے لئے مجھے بھیجا۔اب کہاں ہیں پادری تا میرے مقابل پر آویں۔میں بے وقت نہیں آیا ، میں اس وقت آیا کہ جب اسلام عیسائیوں کے پیروں کے نیچے کچلا گیا۔بھلا اب کوئی پادری تو میرے سامنے لاؤ جو یہ کہتا ہو کہ آنحضرت ﷺ نے کوئی پیشگوئی نہیں کی۔یادرکھو وہ زمانہ مجھ سے پہلے ہی گذر گیا اب وہ زمانہ آ گیا جس میں خدا یہ ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ وہ رسول محمد عربی مجس کو گالیاں دی گئیں جس کے نام کی بے عزتی کی گئی ، جس کی تکذیب میں بدقسمت پادریوں نے کئی لاکھ کتابیں اس زمانہ میں لکھ کر شائع کر دیں۔وہی سچا اور بچوں کا سردار ہے۔اس کے قبول میں حد سے زیادہ انکار کیا گیا ، مگر آخر اسی رسول کو تاج عزت پہنایا گیا اس کے غلاموں اور خادموں میں سے ایک میں ہوں۔۔66 (حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 286)