شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 507 of 670

شیطان کے چیلے — Page 507

503 اسلام کی ساری تاریخ میں اس قدر پورے طور پر کسی اہم مسئلہ پر کبھی اجماع امت میں ملک کے سب بڑے بڑے علمائے دین اور حاملانِ شرع متین کے علاوہ تمام سیاسی لیڈر اور ہر گروپ کے سیاسی راہنما کماحقہ متفق ہوئے ہیں۔اور صوفیائے کرام اور عارفین باللہ برگزیدگان تصوف وطریقت کو بھی پورا پورا اتفاق ہوا ہے۔قادیانی فرقہ کو چھوڑ کر جو بھی 72 فرقے مسلمانوں کے بتائے جاتے ہیں سب کے سب اس مسئلہ کے اس حل پر متفق اور خوش ہیں۔“ (نوائے وقت 6 اکتوبر 1974 ء صفحہ 4) کیا اس بات پر خوش ہیں کہ ہم بہتر ہیں۔جو پہلے اپنے آپ کو ایک کہا کرتے تھے اور غیروں کی طرف انگلی اٹھا کر کیا شیعہ اور کیا سنی یہ کہا کرتے تھے کہ تم بہتر ہو اور ہم وہ ایک فرقہ ہیں جس کے متعلق ہمارے آقا و مولی محمد مصطفی ﷺ نے خوشخبری دی ہے کہ جب بہتر اور ایک کا جھگڑا چلے گا تو ایک جنتی ہوگا اور 72 ناری ہوں گے۔اس دن دیکھیں تقدیر نے ان کے ساتھ کیا کھیل کھیلا۔انہوں نے پاگلوں کی طرح اخباروں میں سرخیاں جما دیں اور فخر سے اعلان کیا کہ ہم 72 ہیں اور مرزا غلام احمد کی جماعت، وہ ایک ہے، وہ ایک ہے، وہ ایک ہے۔پس خدا کی قسم ! اگر وہ ایک ہے اور تم بہتر ہو تو پھر تمہارا فتویٰ نہیں چلے گا۔فتویٰ حضرت اقدس محمد مصطفی پینے کا چلے گا اور کوئی ماں نہیں ہے جس نے کوئی ایسا بچہ پیدا کیا ہو جو محمد مصطفی صلى الله کے فتویٰ کو غلط قرار دے یا اسے الٹا سکے۔یاد رکھو! 7 ستمبر 74ء کا دن تمہارے لئے رات بن کر آیا ہے اور ہمارے لئے اس دن روشنی کا ایک سورج طلوع ہوا جس نے احمدیت کو بقعہ نور بنا دیا۔تم نے اکٹھے ہو کر اپنے ہاتھوں سے یہ فیصلہ دے دیا کہ آج محمد مصطفی ﷺ کی پیشگوئی پوری ہوئی اور چونکہ تم اس فیصلے میں آنحضرت ﷺ کے نکالے ہوئے نتیجہ کی تکذیب کے مرتکب ہوئے اس لئے وہ پیشگوئی اور بھی زیادہ شان کے ساتھ پوری ہوئی۔تمہاری اس ظالمانہ روش نے یہ فیصلہ کر دیا کہ تم جھوٹے ہو کیونکہ تم نے نتیجہ وہ نکالا ہے جو محمد مصطفیٰ لے کے نکالے ہوئے نتیجہ کے عظیم الشان فتح کے سورج کا طلوع الله جومحمد پس یہ ہے تمہاری اکثریت اور یہ ہے تمہاری اکثریت کی حیثیت۔اس اکثریت کی ہمیں ایک کوڑی