شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 458 of 670

شیطان کے چیلے — Page 458

454 ظہور امام مہدی کے ظہور کا وقت 1335ھ مقرر فرمایا۔چنانچہ خواجہ حسن نظامی خواہر زادہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء محبوب الہی رحمتہ اللہ نے لکھا ہے کہ " حضرت امام ابن عربی نے 1335 ھ میں ظہور مہدی کی خبر دی ہے۔“ (کتاب الا مریعنی امام مہدی کے انصار اور ان کے فرائض۔صفحہ 39 مطبوعہ روز باز ارسٹیم پریس امرتسر ) خواجہ حسن نظامی دبیر نظام المشائخ سے یہ بھی پوچھیں کہ انہوں نے قرآن کریم سے کیونکر ثابت کیا کہ امام مہدی 1340 ھ میں ظاہر ہوں گے اور لکھا کہ دو الم کے میم میں اس نائب رسول مہدی کے ظہور کی خبر ہے یعنی وہ 1340ھ میں ظاہر ہوگا۔“ (حوالہ کتاب مذکورہ بالا صفحہ 54) راشد علی اور پیر عبدالحفیظ صاحب! آپ نے چیلنج کرنا ہے تو ان لوگوں کو کریں جن کا ذکر ہم نے اوپر کیا ہے اور ان کے علاوہ بھی امت کے بہت سے مسلمہ بزرگ ہیں جنہوں نے امام مہدی کے ظہور کا زمانہ قرآن کریم اور احادیث نبویہ کی روشنی میں تیرھویں اور چودھویں کا متعین کیا ہے۔اس سے کوئی بھی آگے نہیں گیا۔پس ان کو چیلنج کریں اور پھر خدا تعالیٰ کو چیلنج کریں کہ اس نے امت کی راہنمائی کے لئے ان بزرگوں کو کیوں ایسی تفہیمات کیں۔خاص طور پر حجۃ الاسلام قطب الدین حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ مجد دبارھویں صدی کو چیلنج کریں کہ وہ فرماتے ہیں: 66 علمنى ربّي جلّ جلالة انّ القيامة قد اقتربت والمهدى تهيا للخروج۔“ ( ا تفہیمات الالہیہ - صفحہ 133 مطبوعہ 1936 ء مدینہ برقی پریس بجنور) کہ مجھے میرے رب جل جلالہ نے بتایا ہے کہ قیامت قریب آچکی ہے اور مہدی ظاہر ہوا ہی چاہتا ہے۔اسی طرح نواب صدیق حسن خان صاحب نے اپنی کتاب حج الکرامہ میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کا کشف تحریر کرتے ہوئے لکھا ہے: گویند شاہ ولی اللہ محدث دہلوی تاریخ ظہور او در لفظ ” چراغ دین یافته و بحساب جمل عدد وی یکهزار و دوصد و شصت و هشت میشود 66 کہ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی فرماتے ہیں کہ اس (امام مہدی کا ظہور ” چراغ دین کے