شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 416 of 670

شیطان کے چیلے — Page 416

414 (2) دیگر انبیاء کی جگہ لے لی اس نے ” متوازی امت“ کے عنوان کے تحت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب کا حوالہ دے کر اپنی حسب ذیل عبارت لکھی ہے۔حضور اکرم ﷺ اور دیگر انبیائے کرام کی جگہ مرزا قادیانی نے لے لی۔چنانچہ وہ بزعم خود محمد ، احمد ، آدم ، نوح، شیث، ابراہیم، ا اسمعیل، اسحاق ، داؤد، موسیٰ عیسی علیہم السلام سب کچھ ہیں۔کمال تو یہ ہے کہ نہ صرف ٹائٹل چرا یا بلکہ ولدیت تک سرقہ کر لی عیسی تو بنے ہی تھے ابن مریم بھی بن بیٹھے !! ( مگر ابن یوسف نجار کہتے ہوئے شرم آئی !!) (روحانی خزائن جلد 15 صفحه 382 66 را شد علی کو تکذیب اور تمسخر اور کذب بیانی سے اگر فرصت ملتی تو وہ شاید اسلامی لٹریچر کا سنجیدہ مطالعہ بھی کرتا اور اسے معلوم ہوتا کہ جس بات کو وہ وجہ تکذیب سمجھ رہا ہے وہ دراصل تصدیق اور سچائی کا راستہ ہے جو دل پر مہر ہو جانے کی وجہ سے اسے سمجھائی نہیں دیتا۔قارئین کرام ! اس اعتراض کا جواب ہم بڑی تفصیل کے ساتھ’ دعاوی پر اعتراضات کے جواب میں عنوان نمبر ا ، اور رسول اللہ ﷺ کی تو ہین اور گستاخی کے الزام کے جواب میں عنوان نمبر ۵ اور عنوان نمبر ۹ کے تحت دے چکے ہیں۔اور ان حقائق کی نقاب کشائی کر چکے ہیں کہ یہ نام اور یہ مقام تو آنے والے مہدی کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر تھے جو اسے مل گئے۔باقی جو اس بد بخت پیرومرید نے آخر میں یہ لکھا کہ نہ صرف ٹائٹل چرایا بلکہ ولدیت تک سرقہ کر لی۔عیسی تو بنے ہی تھے ابن مریم بھی بن بیٹھے !! ( مگر ابن یوسف نجار کہتے ہوئے شرم آئی) می محض اس کی گندی بکواس ہے جو اس نے آنحضرت ﷺ کی پیشگوئی پر براہ راست کی ہے۔ان کی دانست میں اگر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ وہ ابن مریم نہیں ہیں جو رسول اللہ ﷺ کی پیشگوئیوں میں مذکور ہیں تو بہر حال جو بھی ان پیشگوئیوں کا مصداق ہو گا وہ ابن مریم ہی ہوگا اور اس بد زبان کی بکواس کی ضرب اس پر پڑے گی۔کیونکہ امت میں آنے والا مسیح، بہر حال مسیح موسوی نہیں ہے۔وہ مسیح محمدی ہے جس