شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 417 of 670

شیطان کے چیلے — Page 417

415 نے ایک نئے وجود میں مبعوث ہونا تھا۔جیسا کہ حضرت شیخ الاکبر امام محی الدین ابن عربی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں: " وجب نزوله في اخر الزمان بتعلقه ببدن آخر 66 ( تفسیر القرآن الکریم۔سورۃ النساءزمر آیت 160 قبل موتہ - الجزء الاول۔مطبوعہ دار الاندلس بیروت) کہ یہ ضروری ہے کہ عیسی علیہ السلام کا نزول آخری زمانہ میں ایک دوسرے بدن کے ساتھ ہو۔پس لعنت ہے ایسے شخص پر جو رسول اللہ ﷺ کے فرمودات کو نشانہ تضحیک و تمسخر بنائے۔وو (3) صحابہ ،ام المومنین اور خلیفہ کی اصطلاحات متوازی امت“ کے عنوان کے تحت وہ لکھتا ہے۔مرزا قادیانی کے ساتھی صحابہ اکرام، ان کی بیوی ام المومنین ان کے خلیفہ خلفائے راشدین کہلاتے ہیں۔“ ( اخبار الفضل جلد 5 نمبر 95 مورخہ ۸۲ مئی 1918ء)‘ یہ بھی راشد علی کی کم علمی اور کم عقلی کا شاہکار ہے۔امت میں آنے والے مسیح کے ساتھیوں کو خود کا آنحضرت ﷺ نے صحابی قرار دیا ہے۔فرمایا: ” ويحصر نبی الله عيسى واصحابه۔۔۔۔۔فيرغب نبی الله عیسی واصحابه 66 يهبط نبی الله عيسى واصحابه۔۔۔۔فيرغب نبی الله عیسی واصحابه (مسلم کتاب الفتن۔باب ذکر الدجال وصفتہ و مامعہ ) ترجمہ۔اور اللہ تعالیٰ کے نبی عیسی علیہ السلام اپنے صحابیوں سمیت محصور ہو جائیں گے۔۔۔پس اللہ تعالیٰ کے نبی عیسی اور آپ کے صحابی اللہ تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں گے۔۔۔پھر اللہ تعالیٰ کے نبی عیسی اور آپ کے صحابہ ہموار میدانوں کی طرف اتریں گے۔اس پر اللہ تعالیٰ کے نبی عیسی“ اور آپ کے صحابی دعا کریں گے۔