شیطان کے چیلے

by Other Authors

Page 17 of 670

شیطان کے چیلے — Page 17

17 ایک طرح کی نبوت کے لئے ہمیشہ ہمیش کے لئے بند کر دیا ہے۔یعنی آپ کے بعد کوئی نئی شریعت لے کر نہیں آسکتا۔ایسے نبی کے لئے دروازہ بند ہے۔لیکن ایسا نبی جو آپ کا امتی ہو، آپ کا تابع اور مطیع ہو، اس کے لئے آپ نے یہ ایک دروازہ کھلا رکھا ہے۔امت میں ایسے امتی نبی کا آنا قرآن کریم میں بھی مذکور ہے اور آنحضرت ﷺ کے فرمودات میں بھی۔چنانچہ انہی سچائیوں کی بناء پر شیخ اکبر حضرت امام محی الدین ابن عربی فرماتے ہیں: " فالنبوّة سارية الى يوم القيامة في الخلق و ان كان التشريع قد انقطع فالتشريع جزء " ( فتوحات مکیہ۔جلد 2 صفحہ 100 باب 37 سوال28) من اجزاء النبوة ترجمہ:۔نبوت مخلوق میں قیامت کے دن تک جاری ہے گوتشریعی نبوت منقطع ہوگئی ہے۔پس شریعت ، نبوت کے اجزاء میں سے ایک جزو ہے۔اسی طرح دنیائے اسلام کے مشہور صوفی اور ممتاز متکلم حضرت امام عبدالوہاب شعرائی فرماتے ہیں : وو صلى الله اعلم أنّ النبوة لم ترتفع مطلقاً بعد محمد له وانما ارتفع نبوة التشريع فقط- الیواقیت والجواہر الجزء الثانی صفحہ 39 - طبعہ مصطفی البابی الحلمی مصر) کہ جان لو محمد ﷺ کے بعد مطلق طور پر نبوت نہیں اٹھی ( بند نہیں ہوئی ) صرف تشریعی نبوت منقطع ہوئی ہے۔حقیقت یہ ہے کہ قرآن کریم، احادیث نبویہ اور اقوالِ آئمہ سلف سے یہ قطعی ثابت ہے کہ آنحضرت ﷺ کے بعد غیر تشریعی نبوت کا دروازہ ایک امتی کے لئے کھلا رکھا گیا تھا جسے مسیح اور مہدی کا عالی نام اور ارفع مقام بھی عطا کیا گیا۔اگر راشد علی اور اس کے پیر کو اس بات پر اعتراض ہے کہ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود کے بعد کوئی اور نبی کیوں نہیں تو وہ خود ثابت کر کے دکھائیں کہ مسیح موعود و مہدی معہود کے بعد بھی کسی نبی کا ذکر موجود ہے۔اگر وہ ایسا ثبوت پیش نہیں کر سکتے تو انہیں ایسے اعتراض کا حق ہی کوئی نہیں اور نہ ہی انہیں قرآنِ کریم اور آنحضرت ﷺ کی پیش کردہ سچائیوں پر اور آئمہ سلف کی پیش کردہ وضاحتوں پر کوئی تکلیف ہونی چاہئے۔